صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور ہوا جبکہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور گہری ’’ آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کیلئے چین کی مسلسل حمایت پر شکر گزار ہیں، علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
چینی صدر ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے
چینی صدر ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے کوالالمپور پہنچے۔
کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
شی جن پھنگ نے ہوائی اڈے پر ایک تحریری تقریر کی، جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ نصف صدی سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دونوں ممالک نے باہمی احترام، مساوی سلوک اور فائدہ مند تعاون کی پاسداری کی ہے اور ریاست سے ریاست کے تعلقات کی ایک مثال قائم کی ہے۔ 2023 میں فریقین چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر ایک اہم اتفاق رائے پر پہنچے اور گزشتہ سال دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پر شاندار جشن منایا ۔ اہم ترقی پذیر ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے ارکان کی حیثیت سے چین اور ملائیشیا کے درمیان اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کو گہرا کرنا دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو پورا کرے گا اور خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے سازگار رہے گا ۔
صدر شی نے کہا کہ وہ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو مزید گہرا کرنے، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، جدید کاری میں تعاون کو فروغ دینے، تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے ایک موقع کے طور پر لینے کے لئے پر عزم ہیں۔