قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نےیہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ یہ بات ایوان صدر کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں بتائی گئی۔\932.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
عمران خان کا افغان قیادت کیلیے خصوصی پیغام قائم مقام سفیر کے حوالے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے قائم مقام افغان سفیر سے ملاقات کی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے افغانستان کے پاکستان میں قائم مقام سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر سیاستدان محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان خلیل بھی شریک تھے۔
بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے افغانستان کی قیادت کے لیے خصوصی پیغام بھی سفیر مولوی سردار احمد شکیب کے حوالے کیا ۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے نیک تمناؤں اور برادرانہ خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان خوشگوار، باہمی بااعتماد اور دوطرفہ تعاون پر مبنی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔
بیرسٹر سیف نے قائم مقام افغان سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی و سیاسی عمائدین اور علما کا وفد افغانستان لانا چاہتے ہیں۔
افغانستان کے قائم قام سفیر مولوی سردار احمد شکیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور وفد کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار پر جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف، محمد علی درانی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کا شکریہ ادا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی مضبوطی خطے اور عوام کے مفاد میں ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کے لیے آپ کا کردار قابل تعریف ہے۔