آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پشاور:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پشاور یونیورسٹی پہنچ گئی، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہوگا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری کھیل داؤد خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کی سرگرمیاں بھی ضروری ہے، ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پشاور یونیوسٹی میں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔
سیکریٹری کھیل نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، محسن نقوی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بہت کام کیا۔
پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نعیم قاضی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد عالمی کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کا اہم اقدام ہے، ٹرافی کے انعقاد سے یوتھ کی حوصلہ افزائی ہوگی، ہم کامیاب چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پر امید ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ کراچی میں دفاعی چیمپیئن پاکستان اور ںیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ مقامی وقت کے مطابق میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی
پڑھیں:
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان، امپائرز پینل میں پاکستانی بھی شامل
رواں ماہ پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی کے امپائرز پینل میں 12 امپائرز کو شامل کیا گیا ہے، جن میں پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو کیوں سلیکٹ کیا؟ عاقب جاوید نے تنقید کا جواب دے دیا
آئی سی سی نے بتایا کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں تین ریفریز کی جانب سے فرائض سرانجام دیے جائیں گے، جن میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پے کرافٹ شامل ہیں۔
امپائرز میں جوئیل ولسن، ایلیکس وارف، روڈنی ٹکر، شرف الدولہ ابن شاہد، پال رائفل، رچرڈکیٹل برو، رچرڈ النگورتھ، ایڈریان ہولڈ اسٹوک، مائیکل گف، کرس گیفنی اور کماردھرماسینا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی سے ہوگا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں افتتاحی میچ کھیلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، فخر زمان سمیت کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟
چیمپیئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا، جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک معاہدے کے تحت ہندوستان کے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی امپائرز پینل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستانی شامل چیمپیئنز ٹرافی میچ آفیشلز اعلان وی نیوز