پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں شامل، تنہا جنگ نہیں لڑ سکتے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترین ممالک میں شامل ہے، ہم اکیلے یہ جنگ نہیں لڑ سکتے۔
ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایک فیصد سے بھی کم گیسز کا اخراج کرتا ہے، تب بھی ہم موسمیاتی تبدیلی کے متاثرہ ترین ممالک میں سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2سال قبل سیلاب سے ایک تہائی پاکستان متاثر ہوا۔موسمیاتی تبدیلی سے لوگوں کو صحت اور معاشی مسائل ہیں۔پاکستان اس جنگ کو اکیلا نہیں لڑسکتا، ہمیں خطے کے ممالک کی مدد چاہیے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے پالیسی مرتب کی ہے۔ ہم کاربن پالیسی گرین فنانسنگ پر کام کر رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ اڑان پاکستان کے مرکزی نکات میں سے ہے۔ ہم اسموگ پر کنٹرول،شہری آلودگی میں کمی،پانی کی بچت،فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنے پر کام کر رہے ہیں ۔ اسی طرح سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور پر منتقلی کا کام بھی جاری ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گرین انرجی اور گرین جابز پیدا کر رہے ہیں ، تاہم کلائمیٹ چینج عالمی اتحاد کا متقاضی ہے ۔ صاف ستھرے پاکستان کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلی سے احسن اقبال نے کہا
پڑھیں:
افواج پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی، وزیراعظم آزاد کشمیر
افواج پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی، وزیراعظم آزاد کشمیر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
مظفرآباد(آئی پی ایس )وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کی بہتری پالیسیوں سے کشمیر کا تحفظ ممکن ہے، افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔
یہ بات انہوں ںے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوص اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کی واحد ضمانت ہے، کشمیر کی تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اس مشن کو پورا کرنا ہماری ترجیح ہے۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی، وزیراعظم پاکستان نے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کو ہمیشہ اہمیت دی اور پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ وہ کشمیریوں کی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور مسلح افواج کی بہتری پالیسیوں سے کشمیر کا تحفظ ممکن ہے افواج پاکستان جہاں ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں وہیں کشمیریوں کو بھی تنہا نہیں چھوڑیں گی۔