چیچہ وطنی میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2 فرار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2ملزمان فرار ہوگئے۔
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق 3مسلح ڈاکو گاؤں38،بارہ ایل کے قریب ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ بروقت اطلاع پرپولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزموں نے پولیس ٹیم پرفائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا تاہم 2،ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔زخمی ڈاکو کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں،زخمی ہونیوالا ڈکیت حسنین شاہ ڈکیتی،راہزنی اور سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔\378
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
جہیز کا سامان لوٹنے والے رکشہ ڈرائیور کا بھائی گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد میں جہیز کا سامان لوٹنے والے رکشہ ڈرائیور کے بھائی کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا جہیز کا کچھ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تھانے کی حدود نمبر 4 سے خفیہ اطلاع پر رکشہ ڈرائیور وقاص ولد علاالدین کے بھائی ملزم شہزاد جوکہ عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے کو گرفتار کرلیا جبکہ رکشہ ڈرائیور ملزم وقاص فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاہے مارے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل شفیق صدیقی نے بتایا کہ رکشہ چلانے والا فرار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے ۔ ملزم رکشہ میں سواریوں کو بٹھا کر پہلے بھی لوٹ مار کر چکا ہے جبکہ ملزم وقاص اس سے قبل گرفتار ہوچکا ہے۔