سعودی عرب ، قطر سمیت 10 ممالک سے مزیدسینکڑوں پاکستانی ملک بدر ، 15 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)سعودی عرب ، قطر اور عمان سمیت 10 ممالک سے مزید 139 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق مختلف الزامات پر بیدخل ہو کر واپس پہنچنے والے پاکستانیوں میں سے 15 کو کراچی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔
عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور زائد المیعاد قیام پر 34 پاکستانیوں کو بیدخل کیا گیا جن میں سے 2 کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔سعودی عرب میں بلیک لسٹ، منشیات ، چوری، پاسپورٹ کے بغیر اور دیگر الزامات کے تحت 14 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے سے بچائے گئے 3 افراد کو موریطانیہ اور 2 کو سینیگال سے ڈی پورٹ کیا گیا۔عمان سے 24 شہریوں کو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر بے دخل کیا گیا۔ جن میں سے ایک شہری کا نام آئی بی ایم ایس بلیک لسٹ میں تھا جسے اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 2 میں سے ایک کو لاڑکانہ اور دوسرے کو لاہور انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امارات میں منشیات، چوری، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ کھونے اور دیگر الزامات کے تحت سزا پانے والے 19 ملزمان سمیت 31 پاکستانیوں کو ملک سے نکال دیا گیا۔
علاوہ ازیں ملائیشیا میں غیر قانونی امیگریشن پر 8 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا جبکہ ادیس ابابا اور قطر سے 9 شہریوں کو رہائشی قوانین کی خلاف ورزی ، مفرور ہونے، غیر قانونی کام کرنے یا اجر کی شکایت پر نکال دیا گیا۔واضح رہے چند روز قب بھی مختلف الزامات کے تحت کئی ممالک سے درجنوں پاکستانی شہریوں کو بیدخل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستانیوں کو شہریوں کو کیا گیا دیا گیا
پڑھیں:
ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ 2023ء میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے لیبیا کشتی حادثہ 2023ء میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ایف آئی اے فیصل آباد نے لیبیا کشتی حادثہ 2023 میں ملوث دو انسانی سمگلرز اشتہاری ملزمان عطاء اللہ اور فیصل شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق ڈسکہ، سیالکوٹ سے ہے۔(جاری ہے)
ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ملزمان نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کے لیے بھاری رقوم وصول کیں۔ملزمان نے محمد ندیم اور اجمل نامی شہریوں کو غیر قانونی لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔گرفتار ملزمان شہریوں کو لیبیا میں واقع سیف ہاؤسسز میں یرغمال بنا کر تشدد بھی کرتے تھے۔متاثرہ شہری محمد ندیم کی کشتی حادثے میں موت واقع ہوئی۔ملزمان نے انسانی سمگلنگ سے حاصل شدہ رقوم سے جائیدادیں بھی خریدیں۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔