پشاور:

خیبر پختونخوا میں کرک کے علاقے میں پولیس چوکی پر حملے میں 3 اہل کار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ خرم تحصیل بانڈہ داؤد شاہ بہادر خیل چوکی پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں تین پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری اور ریسکیو اداروں کو موقع پر طلب کرکے کارروائی شروع کی گئی۔

مقامی افراد کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں  اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری تھا۔  واقعے کے بعد آئی جی پختونخوا ذوالفقار حمید کرک پہنچے اور انہوں نے تفصیلات معلوم   کرتے ہوئے مزید احکامات جاری کیے۔

حملہ آوروں نے پولیس چوکی  کو نشانہ بنانے کے لیے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ حملے میں شہید اہل کاروں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ بعد ازاں پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید بھی شریک تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو  خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا۔ خیبرپختونخوا پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کے پی پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے۔ کے پی کے پولیس کے بہادر سپوتوں نے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔ 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مذمت
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی حملے میں 3پولیس اہلکاروں  کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں پولیس چوکی خیبر پختونخوا پولیس اہل چوکی پر

پڑھیں:

تنہا فلسطینی نوجوان کا اسرائیلی چوکی پر حملہ، 2 صیہونی فوجی ہلاک، 10 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی چوکی میں گھس کر 2 صیہونی فوجیوں کو ہلاک، 11 کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں مزاحمت کار فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی چوکی میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 2 صیہونی فوجی ہلاک ، 10 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل مغربی کنارے میں نسل پرستی کا نظام نافذ کر رہا ہے، سابق موساد چیف

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہلاک ہونے والے 2 فوجیوں میں سے ایک کی شناخت سارجنٹ میجر اوفر ینگ کے نام سے ہوئی، دوسرے کا نام تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے ینیٹ نیوز نے تنہا فلسطینی نوجوان کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صہیونی فوجی چوکی کے احاطے میں 11 فوجی اور ان کا ایک کمانڈر موجود تھے، فلسطینی نوجوان جس کے پاس ایم 16 رائفل اور 2 میگزین تھے۔

 فلسطینی نوجوان رات گئے چیک پوائنٹ کے نزدیک پہنچا اور صبح 6 بجے کے قریب موقع پا کر چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی موقع پر ہلاک ہوا،جبکہ دوسرا زخمی ہوا جو بعد ازاں ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے جرائم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کیا کہتی ہے؟

فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نے نوجوان کے بہادرانہ حملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ ختم کرانے تک مزاحمت جاری رہے گی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے کم از کم 884 فلسطینیوں کو شہید کیاہ، جبکہ اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مغربی کنارے میں اسی عرصے کے دوران فلسطینیوں نے اب تک کم از کم 32 اسرائیلیوں کو ہلاک کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل حماس صہیونی فوجی غزہ فلسطین فلسطینی نوجوان مغربی کنارا

متعلقہ مضامین

  • کرک : پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 5 زخمی
  • کرک ، پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی
  • کرک: پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
  • کرک، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکارشہید، 6 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیم اور حفاظت پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیم پر تیسرا حملہ،جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیم اور حفاظت پر مامور پولیس پر تیسرا حملہ، فائرنگ
  • مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوان کا چوکی پر حملہ،2 اسرائیلی فوجی ہلاک،10 زخمی
  • تنہا فلسطینی نوجوان کا اسرائیلی چوکی پر حملہ، 2 صیہونی فوجی ہلاک، 10 زخمی