اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج اور کل دو ججز کی چھٹی کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار دونوں دو دن کی چھٹی پر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں آج اور کل مقرر کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔
پولیس سمیت اسلام آباد کے مقامی محکموں میں دوسرے صوبوں سے بھرتیوں کے حوالے سے کیس کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ اس کے علاوہ، جسٹس بابر ستار کی عدم دستیابی کے سبب لارجر بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ ہو گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجربنچ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے آج طلب کیا تھا، اور اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے نتائج روکنے کے حکم میں بھی آج 6 فروری تک کی توسیع دی گئی تھی۔ اس کیس کی جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بنچ کو سماعت کرنی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کی آمد  کے بعد بڑی انتظامی تبدیلیاں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کے تبادلے کے بعد بڑی انتظامی تبدیلیاں کردی گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آفس آرڈر جاری کیا ہے جس میں انتظامی ججز کی تعیناتیوں میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

 آفس آرڈر کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر جسٹس سرفراز ڈوگر کو انسداد دہشت گردی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج مقرر کر دیا گیا ہے، اس سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی یہ ذمے داری نبھا رہے تھے۔

آفس آرڈر میں بتایا گیا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کے انتظامی جج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ جسٹس ارباب محمد طاہر کو ایف آئی اے عدالتوں کا انتظامی جج مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو بینکنگ عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے، جبکہ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو سیشن کورٹس ایسٹ کے انتظامی جج کے طور پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ  کو صدرمملکت نے یکم فروری کو لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک، ایک جج کو اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2جج دو دن کی چھٹی پر چلے گئے، کیسز کی سماعت ملتوی 
  • حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس ؛پرویز الٰہی کو نوٹس کی تعمیل نہ ہونے کے باعث سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی 
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی سنیارٹی کے معاملے پر نیا تنازع سامنے آگیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کی آمد  کے بعد بڑی انتظامی تبدیلیاں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق کی عدم دستیابی، کاز لسٹ منسوخ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی 
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے آنے والے تینوں ججز نے کیسز سننے شروع کر دیے