اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری عالمی مداخلت پر زور دیا۔ کانفرنس کی صدارت ممبر پارلیمنٹ اینڈریو پیکس نے کی جبکہ میزبانی آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر فہیم کیانی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے تناظر میں برطانوی پارلیمنٹ میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر مقررین نے جموں و کشمیر میں فوری رائے شماری کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز (بدھ) کو ہونے والی کشمیر یکجہتی کانفرنس میں برطانوی قانون سازوں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور کشمیر کاز کے عالمی حامیوں کو اکٹھا کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری عالمی مداخلت پر زور دیا۔ کانفرنس کی صدارت ممبر پارلیمنٹ اینڈریو پیکس نے کی جبکہ میزبانی آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی آئی کے سی سی) کے صدر فہیم کیانی نے کی۔ حاضرین میں ممتاز برطانوی پارلیمنٹیرینز میں پال وا ایم پی، ایما رینالڈز ایم پی، افضل خان ایم پی، ایوب خان ایم پی، تان دیسی ایم پی، اور عدنان حسین ایم پی شامل تھے۔ ارکان پارلیمنٹ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ رکن پارلیمنٹ اینڈریو پیکس نے کہا کہ کشمیری عوام کی حالت زار کو طویل عرصے سے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ہمیں انسانی حقوق کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

کانفرنس میں پیش کی گئی قرارداد میں بھارت کی طرف سے اگست 2019ء اور اس کے بعد کے گئے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی گئی جن کا مقصد مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ فہیم کیانی نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔ اے پی آئی کے سی سی کے نائب صدر راجہ سکندر خان، انعام الحق، کلر ماجد حسین، کلر زینب راجہ، شینی حامد، ریحانہ علی، شاہد راجہ، ڈاکٹر یوسف رمزے اور دیگر نے خطہ میں انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے پر زور دیا۔ مقررین نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں فوری طور پر رائے شماری کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم پی

پڑھیں:

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ

علی رضا سید نے نے اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف مظالم بند کروانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید نے حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک ویڈیو بیان میں اپنے مطالبے کو دہرایا۔ علی رضا سید نے اس دوران یوم یکجہتی کشمیر پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں۔ ‎انہوں نے مزید کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جن کی قانونی اور پُرامن جدوجہد طویل عرصے سے جاری ہے۔ علی رضا سید نے یہ بھی کہا کہ ہم بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور تمام سیاسی قیدیوں بشمول انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، حریت رہنما یاسین ملک اور صحافی سجاد گِل کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ‎اپنے بیان میں علی رضا سید نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے کشمیریوں کے لیے مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی محبت اور خلوص ہمارے لیے بےحد اہم ہے، ان کی طرف سے مسلسل اظہارِ یکجہتی کشمیری عوام کے حوصلے بلند کرتی ہے۔‎چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف مظالم بند کروانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کو کشمیر پٹیشن کے نام سے یاداشت پیش
  • چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام بنیادی حقوق سے محروم ،وہ منظم ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے: صدر اور وزیراعظم
  • مقبوضہ جموں و کشمیر  کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، عسکری قیادت
  • کشمیر کا معاملہ، انسانی حقوق بارے آزمائش
  • پیغمبر آخرالزماں ؐ نے انسانی حقوق کا تصور دیا، ڈاکٹر حسن قادری
  • بھارتی جارحیت کے شکار کشمیریوں کو عالمی فوجداری عدالت انصاف فراہم کرے، مقررین
  • انسانی حقوق کمیشن کا پی ٹی آئی احتجاج میں مبینہ ہلاکتوں پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ