کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع سوراب کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نغاڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث 3 کار یں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئیں۔لیویز حکام نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال سوراب منتقل کردیا گیا۔

لیویز حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے۔

پاکستان26 ویں ترمیم ووٹ کیلئے مجھے 75 کروڑ کی پیشکش کی گئی: جنید اکبر کا دعویٰ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی: ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، 3 کمسن بہن بھائی زخمی

گلشن معمار ایوب شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ تین کمسن بہن اور بھائی زخمی ہوگئے۔

متوفی کی لاش اور زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ اسماعیل ولد رحیم کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے بہن بھائیوں 4 سالہ دعا ، 5 سالہ ریحان اور 6 سالہ انس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متوفی اسماعیل اور تینوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 3 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، 3 کمسن بہن بھائی زخمی
  • بلوچستان میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • بلوچستان: سوراب میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • جیکب آباد ،قومی شاہراہ پرحادثہ 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
  • شادی سوگ میں بدل گئی ،باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار، دُلہا دُلہن جاں بحق
  • ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دلہا، دلہن جاں بحق
  • ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دلہا، دلہن جاں بحق 
  • ساہیوال: باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثہ کا شکار، دلہا، دُلہن جاں بحق، 3 افراد زخمی