ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا کے کچھ علاقے بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور اس کے اطراف میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقے سرد رہیں گے۔ مری، گلیات اور ان کے آس پاس کی جگہوں پر سردی کی شدت برقرار رہے گی، اور چترال، دیر، سوات، کوہستان میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ، لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 241 ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
چترال میں بارش اور برفباری کے باعث مسافر کوسٹر الٹ گئی
چترال:لواری ٹنل ایریا میں بارش اور برفباری کی وجہ سے چترال جانے والی مسافر وین کوسٹر گئی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دوبارہ بارش اور برفباری شروع ہوئی جس سے چترال شہر اور مضافات میں برف کی ہلکی تہہ جم گئی۔
لواری ٹنل پر برفباری کی باوجود ٹریفک رواں دواں ہے۔
لواری ٹنل پولیس کی طرف سے اسنو چین کے بغیر گاڑیوں پر ٹنل عبور کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔