غیرقانونی طور پر نظربند حریت رہنما نے علاقائی اور عالمی فورمز پر کشمیر کاز کی بھرپور وکالت اور جاری آزادی کی جدوجہد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں پاکستان کے اہم کردار کی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی پر پاکستانی عوام اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جائز مطالبے کی غیر متزلزل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”یوم یکجہتی کشمیر“ بھرپور جوش و جذبے سے منانا پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور کشمیر کاز سے پختہ وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی پائیدار حمایت و تائید کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی فورمز پر کشمیر کاز کی بھرپور وکالت اور جاری آزادی کی جدوجہد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں پاکستان کے اہم کردار کی تعریف کی۔ شبیر احمد شاہ نے پاکستان میں امن و خوشحالی اور معاشی استحکام کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھرپور اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت بھارتی جبر و استبداد کا شکار کشمیریوں کے لیے ہمت و حوصلے کا باعث ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کل یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے، حافظ نعیم

لاہور:

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آزادیٔ کشمیر کی صبح تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جس میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وہ لاہور کے مال روڈ پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ نہ صرف کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے بلکہ ملک میں جاری مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکل کر کشمیریوں سے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے اور اس کی آزادی کے بغیر تحریکِ پاکستان کی تکمیل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر محاذ پر ان کے حق میں آواز اٹھاتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 فروری: وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کا کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی
  • یومِ یکجہتی کشمیر: مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا غیر متزلزل عہد
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے
  • ”شکریہ پاکستان“ :سرینگر اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں
  • یوم یکجہتی کشمیر: کشمیریوں کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا ثبوت
  • جدہ‘پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا‘ سفیر احمد فاروق
  • مقبوضہ جموں و کشمیر  کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، عسکری قیادت
  • پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کل یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے، حافظ نعیم
  • کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پر پاکستان سے اظہار تشکر