امریکہ چین سمیت مختلف ممالک برفانی طوفان کی زد میں ، لوگ گھروں میں محصور
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکا اور چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک برفانی طوفان کی زد میں آگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوفناک برفانی طوفان کے پیش نظر امریکی ریاستوں میری لینڈ، پنسلوانیا، ورجینیا اور ویسٹ ورجینیا میں وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق 4 سے 6 انچ تک برف باری متوقع ہے جس کے باعث کئی کاؤنٹیز میں اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ وہیں شمالی میسوری کی سڑکیں برف سے ڈھک گئیں، ادھر کنساس سٹی میں ہائی ویز بھی بند ہوگئیں۔
کینیڈا اور جاپان کے شمالی شہروں اور ساحلی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر شمال مغربی چین میں شدید برفباری سے مرکزی شاہراہ بند ہوکر رہ گئی ہے جس سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی امریکی ملک بولیویا میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔سیلاب نے کوبیجا کمیونٹی میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
جاپان میں شدید برفباری ،شمال اور مغربی ساحل متاثرہونے کا خدشہ، محکمہ موسمیات
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: برفانی طوفان کے مطابق
پڑھیں:
اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعہ کے روز خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔
اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر درمیا نی سے تیز بارش متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔