پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کے پی کے صدر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین  جنید اکبر نے دعویٰ کیا ہےکہ 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کے لیے انہیں 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں گدھے اور گھوڑوں کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈیلیور کرے گا وہ پارٹی میں ہوگا اور میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کے لیے مجھے 75 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔

خبردار! سفر کریں تو اپنے بیگز کے ٹیگز اچھی طرح لازمی چیک کریں، سعودی عرب جانے والے پاکستانی خاندان کی کہانی جو ہر شہری کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

واضح رہے گزشتہ روز مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں جنید اکبر کا کہنا تھاکہ سیاسی کارکن ہوں، سیاسی نوکر نہیں، غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہہ سکتا ہوں۔انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی بات نہ مانی توصدارت چھوڑ دوں گا، چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے، سیاست کوکاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی تک پہنچاؤں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹاکر جنید اکبر خان کو ذمہ داری دی ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جنید اکبر

پڑھیں:

جو غلط گاڑی چلا رہا ہے اسکے خلاف کارروائی کریں: شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی رہنما شاہی سید---فائل فوٹو 

عوامی نیشنل پارٹی رہنما شاہی سید نے کہا ہے کہ جو غلط گاڑی چلا رہا ہے اس کے خلاف کارروائی کریں۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزگار کے مواقع یہاں کیوں نہیں ہیں جبکہ یہاں سمندر ہے ایئر پورٹ ہے، یہاں کسی قسم کی کمی نہیں ہے صرف نیت نہیں ہے۔

شاہی سید اے این پی کے صوبائی صدر، یونس خان بونیری جنرل سیکرٹری منتخب

کراچی عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی کونسل کا...

انہوں کہا ہے کہ گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ پیسے لے کر نہ دیں۔

اے این پی رہنما نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو کراچی کو مضبوط کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  • آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • جنید اکبر کا گولیوں اور جیلوں سے ڈرنے والے کارکنان کو گھر بیٹھنے کا مشورہ
  • عمران خان جب بھی حکم کریں گے پہلے سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے، جنید اکبر
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ریاستی مہمانوں جیسا پروٹوکول دینے کا اعلان
  • کرک میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن بد نظمی کا شکار، کارکنوں کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج
  • جو غلط گاڑی چلا رہا ہے اسکے خلاف کارروائی کریں: شاہی سید
  • حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نیا اشتہار دینے کا اعلان
  • بانی پی ٹی آئی اداروں کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں، جنید اکبر
  • امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی