Nai Baat:
2025-04-15@06:32:22 GMT

چینی ثقافت کی لاہور میں پذیرائی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

چینی ثقافت کی لاہور میں پذیرائی

نئے قمری سال کا جشن ایشیا کے متعدد ممالک میں منایا جاتا ہے اس موقع پر آتش بازی کے مظاہرے ہوتے ہیں، لوگ زرق برق ملبوسات پہنتے ہیں سرخ لالٹینیں روشن کی جاتی ہیں اور طرح طرح کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔اس سال کوچین میں سانپ کا سال کہا جاتا ہے، نئے سال کے آغاز پر چین میں کروڑوں افراد اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین میں نئے سال کی 15 روزہ تقریبات جوش وخروش سے جاری رہتی ہیں، ہفتہ تعطیلات منانے کے ساتھ چین سمیت دنیا بھر میں چینی باشندے نئے سال کے تہوار کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ چینی نئے قمری سال کو بہار کا تہوار بھی کہا جاتا ہے اور یہ چین کا سب سے اہم تہوار ہے۔ چائنیز نئے سال کے موقع پر ہر گھر میں سرخ جوڑے آویزاں کرتے، آتش بازی اور پٹاخے چلائے جاتے ہیں اور ساتھ ہی بری روحوں سے بچنے کیلئے اپنے گھروں کو روشن اور صاف رکھا جاتا ہے۔ چین میں نئے سال کی ابتدائی صبح، لوگ عام طور پر رشتہ داروں اور دوستوں سے ملکر دعائوں اور نیک خواہشات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہ رسم و رواج ہزاروں سال سے نسل در نسل منتقل ہوتے چلے آ رہے ہیں۔

چین میں نئے سال کے آغاز کے حوالے سے پاکستان میں سفارت خانے سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی سرکاری تقریبات رکھی گئی تھیں، جہاں برادر ملک سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم پاکستان سمیت وفاقی وزراء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور چین کے نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں چینی قونصل خانوں میں سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی وصوبائی سیاسی قائدین نے شرکت کی۔ چین اور پاکستان کے شہریوں نے بھی ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خوشیوں کوایک دوسرے کیساتھ مل کر منایا۔ لاہور میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدت اور نئے رفعتیں متعارف کرانے والے اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم کیجانب سے سانپ کے نئے چینی سال کو منانے کیلئے بڑے پیمانے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 3 فروری 2025 کو، اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم نے آئی سی بی سی لاہور برانچ اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تعاون سے انارکلی اسٹیشن (اسٹیشن نمبر 13) پر چینی نئے سال کا جشن منایا جس میں مسافروں، چینی ملازمین، اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

آئی سی بی سی لاہور برانچ میں کارپوریٹ بینکنگ کے سربراہ مسٹر سو منگنگ اور پی ایم اے کے جنرل منیجر آپریشنز مسٹر محمد اوزیر شاہ بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔ تقریب میں خطاطی کا مقابلہ، کوئز مقابلہ، اور پرائز پونگ شامل تھے، مسافروں کی تفریح اور جوش میں اضافہ کیلئے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلباء نے چینی گانا پیش کیا جس پر شائقین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ اورنج لائن کے ملازمین نے ایک شاندار شیر ڈانس پیش کیا، جس نے سٹیشن کو توانائی اور ثقافتی رونق سے بھر دیا جبکہ کیک کاٹنے کی تقریب چینی اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان اتحاد کی علامت تھی۔ تہوار کے جذبے کو مزید بڑھاتے ہوئے آئی سی بی سی تھیم والی ٹرین کو اس موقع کی مناسبت سے خوبصورتی سے سجایا گیا، جس سے مسافروں کے لیے چینی نئے سال کا ایک دلکش تجربہ ہوا۔ جیسے ہی ٹرین نے شہر کا رخ کیا مسافروں نے خوشگوار احساس سے متحرک ماحول کا لطف اٹھایا، جبکہ بہت سے لوگوں نے سانپ کے نئے چینی سال کی مناسبت سے تیاریوں، اور مخلوط ثقافتی اقدام کی تعریف کی۔
لاہوریوں نے چینی ثقافتی تہوار میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ثقافتی پرفارمنسز کو خوب سراہا، شائقین نے چینی شہریوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے خوب سیلفیاں لیں اور پاک چین دوستی کو لازوال قرار دیا۔ شہریوں نے چینی ثقافتی تہوار سے روشناس کرانے اور بہترین انتظامات پر اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم مینجمنٹ کی کاوشوں کا اعتراف کیا تو دوسری جانب آئی سی بی سی کی شرکت نے پاکستان چین دوستی کو مالی تعاون سے بڑھ کر مضبوط کرتے ہوئے بین الثقافتی رابطوں کے عزم پر زور دیا۔

اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم انتظامیہ نے آئی سی بی سی لاہور برانچ اور پی ایم اے کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، انتظامیہ نے باور کرایا کہ اورنج لائن میٹرو اتحاد، ثقافتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی دوستی کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔ پاک چین دوستی کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے لوگوں کو ثقافت اور روایات سے روشناس کرانا بہترین اقدام ہے، جس کیلئے چینی قونصل خانہ اور اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم پاکستانی اداروں کے باہمی اشتراک سے ایسی تقاریب منعقد کراتے رہتے ہیں بلاشبہ اقتصادی اور معاشی تعلقات کے ساتھ ثقافتی ہم آہنگی اور تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: نئے سال کے نے چینی چین میں جاتا ہے سال کی

پڑھیں:

عام چاکلیٹ اور ڈارک چاکلیٹ میں فرق

عام چاکلیٹ (Milk Chocolate) اور ڈارک چاکلیٹ میں بنیادی فرق ان کے اجزاء، ذائقے، اور صحت پر اثرات کے لحاظ سے ہوتا ہے۔ نیچے تفصیل سے فرق بیان کیا گیا ہے:

1. اجزاء

عام چاکلیٹ

کوکو مواد 10–40% کوکو سولڈز, دودھ یا/اور کنڈینسڈ ملک، چینی زیادہ مقدار، چکنائی    زیادہ۔

ڈارک چاکلیٹ

50 سے 90% کوکو سولڈز، دودھ عموماً نہیں ہوتا، چینی کم مقدار اور چکنائی نسبتاً کم۔

2. ذائقہ

عام چاکلیٹ:

میٹھا، کریمی، نرم ذائقہ؛ بچوں اور میٹھا پسند کرنے والوں کے لیے یہ عام چاکلیٹ زیادہ پسندیدہ ہوتی ہے۔

ڈارک چاکلیٹ؛ اس کا ذائقہ زیادہ کڑوا، قدرے خشک اور گاڑھا ہوتا ہے۔

3. صحت پر اثرات

ڈارک چاکلیٹ:

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور دل کی صحت بہتر بناتا ہے اور بلڈ پریشر کو معتدل رکھتا ہے۔ مزید برآں یہ موڈ بہتر کرنے میں بھی مدد دیتا ہے اور شوگر کم ہونے کے باعث ڈائبیٹک افراد کے لیے بہتر ہے۔

عام چاکلیٹ کے نقصانات:

اس میں موجود زیادہ چینی وزن میں اضافہ اور دانتوں کی خرابی پیدا کرسکتی ہے جبکہ اس میں کم غذائی فوائد بھی ہوتے ہیں

تاہم دکانوں پر ملنے والی ڈارک چاکلیٹ میں بھی کبھی دھوکہ دہی سے کام لی جاتا ہے۔ ڈارک چاکلیٹ خریدنے کے وقت درج ذیل نکات لازمی دیکھیں

1) 70% یا اس سے زیادہ کوکو مواد ہو

2) کم چینی، کوئی آرٹیفیشل فلیور نہ ہو

متعلقہ مضامین

  • تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نیا تھیٹر ایکٹ لانا چاہتے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • عام چاکلیٹ اور ڈارک چاکلیٹ میں فرق
  • آئی جی پنجاب کا پولیس کلچر ڈے پر ثقافت و روایات کے تحفظ کا عزم
  • ایس ایچ کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا
  • کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
  • شائقین کی تعداد بڑھانے کیلئے انعامات کی برسات کا اعلان، کیا کچھ ملے گا؟
  • کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ، 3 کشمیری مجاہد شہید، ایک بھارتی فوجی ہلاک
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ انگیج ہیں، ہماری آؤٹ لائن ہے مذاکرات بیک چینل رکھنا چاہیے، رہنما پی ٹی آئی
  • بورڈنگ پاس اور چیک ان کا خاتمہ؟ عالمی فضائی سفر کی انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
  •  آئی ایم ایف ڈیڈ لائن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری نہیں سکے گی