اداکارہ ماورا حسین نے نکاح کر لیا، تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے نکاح کر لیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ دلہن بنی بے حد خوبصورت نظر آ رہی ہیں، اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں 5 فروری کی تاریخ درج کرتے ہوئے بسم اللہ لکھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’بالاخر اس ہنگامے کے دوران میں نے آپ کو حاصل کرلیا‘۔ ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ماورا امیر ہو گئی‘۔’
View this post on Instagram
A post shared by MAWRA (@mawrellous)
شیئر کی گئی تصاویر کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ مداح اور شوبز ستارے انہیں مبارکباد دیتے نظر آ رہے ہیں۔
اس جوڑی کو 2020 میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے ثبات اور پھر 2023 میں آن ایئر ہونے والے ڈرامے نیم میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیر گیلانی پاکستانی ڈرامے ماورا حسین ماورا حسین نکاح.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیر گیلانی پاکستانی ڈرامے ماورا حسین ماورا حسین نکاح ماورا حسین
پڑھیں:
نادرا نے برتھ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل 2025ء ) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے برتھ یا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے نادرا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج صوبائی قوانین کے تحت متعلقہ یونین کونسل میں ہوتا ہے، جس کی بنیاد پر وفاقی قانون کے تحت نادرا شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے۔ نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ویڈیو میں جو شخص نادرا آفس میں خود کو فوت شدہ ظاہر کرنے پر تعجب کا اظہار کر رہے ہیں، ان کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ان کے قریبی رشتہ دار نے کروا رکھا تھا، پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج متعلقہ یونین کونسل کی ذمہ داری ہے جس کی روشنی میں نادرا شہریوں کو شناختی دستاویزات کا اجراء کرتا ہے۔(جاری ہے)
نادرا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 70 لاکھ سے زائد افراد کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسلوں میں ہو چکا ہے لیکن ان فوت شدہ افراد کے قریبی رشتہ داروں نے اس ریکارڈ کو نادرا میں اپ ڈیٹ نہیں کرایا اور ان کے شناختی کارڈ منسوخ نہیں کرائے، ایسے تمام لوگوں کے موبائل فون پر اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے موبائل فون پر پیغامات ارسال کیے گئے ہیں تاکہ اگر وہ واقعی فوت شدہ ہیں تو ان کے قریبی خون کے رشتہ دار قریبی نادرا دفتر میں آ کر ان کا شناختی کارڈ منسوخ کروائیں اور اگر وفات کا اندراج غلط ہوا ہے تو متعلقہ یونین کونسل میں ریکارڈ کی تصحیح کروائیں، نادرا کی طرف سے اس پورے معاملے کا مقصد ریکارڈ کی درستگی ہے جس کو کچھ عناصر سنسنی خیز خبر کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔