کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھاؤنگا: گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔
کراچی میں بڑھتے ڈمپرز حادثات پر سخت ناراضی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنے کے اس قدر واقعات کیوں ہو رہے ہیں؟ ڈمپر ڈرائیوروں کا لوگوں کو کچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔
یہ بھی پڑھیے ملینیم مال کے سامنے ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند دیا، میاں بیوی سمیت 3 ہلاک ڈمپر اور ٹینکرز کا شہر میں راج، اموات بانٹنے لگے، ہلاکتوں میں اضافہ، حکومت خاموش، ٹریفک پولیس ناکام کراچی: جوہر موڑ کے قریب ڈمپر نے ریڈ بس کو ٹکر مار دیکامران ٹیسوری نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینے گی؟ جس کمپنی کا ڈمپر حادثے کا ذمے دار ہو اس کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے۔
گورنر سندھ نے سندھ حکومت کو ڈمپر مافیا کے خلاف ایک ہفتے میں لائحہ عمل دینے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کرے ورنہ لائحہ عمل دوں گا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ میں شرکت کروں گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری گورنر سندھ نے کہا
پڑھیں:
دہشتگردوں کے ساتھ مارے گئے ڈپٹی گورنر کے بیٹے کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی
دہشتگردوں کے ساتھ مارے گئے ڈپٹی گورنر کے بیٹے کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد (بائیں) اور ان کا بیٹا ہلاک دہشتگرد بدرالدین عرف یوسف (دائیں)
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارا جانے والے افغان ڈپٹی گورنر کے بیٹے بدر الدین عرف یوسف کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی۔ یہ آپریشن 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں کیا گیا تھا، جس میں فتنتہ الخوارج کے چار دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق بدرالدین عرف یوسف افغانستان کے صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا تھا اور وہ ٹی ٹی پی کے ساتھ کارروائی میں شامل تھا۔ اس آپریشن کے دوران امریکی ساختہ نائٹ ویژن، ایم 16 اے 4 اور ایم 24 سنائپر رائفلز بھی برآمد کی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں شامل بدر الدین افغان طالبان کے تربیتی مرکز سے تربیت حاصل کرنے کے بعد فتنہ الخوارج کا حصہ بنا تھا اور افغانستان سے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی نئی لہر میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔
پاکستان نے بار بار افغان حکام سے لاش وصولی کی درخواست کی، مگر افغان سائیڈ کی جانب سے مسلسل انکار کیا جا رہا تھا۔ اب یہ لاش آج انگور اڈہ یا ورسک گیٹ زرمیلن کے راستے افغان حکام کے حوالے کی جائے گی۔