Jasarat News:
2025-02-06@06:51:35 GMT

ٹنڈوجام،تھر کاروایتی و ثقافتی میلہ آج منعقد کیاجائے گا

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

ٹنڈوجام (جسارت نیوز)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیرمیزبانی اور تھری اسٹوڈنٹس کونسل کے اشتراک سے تھر روایتی و ثقافتی میلہ6 فروری کومنعقد کیا جائیگا اس میلے کا مقصد تھر کے ماحولیاتی، ثقافتی، سماجی اور اقتصادی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جبکہ اس کی عظیم وراثت اور روایات کو بھی اجاگر کرنا ہے یہ میلہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال کی سرپرستی میں منعقد کای جارہا ہے جس میں ملکی اسکالرزمحققین، طلبہ اور ثقافتی شخصیات تھر کے متنوع منظرنامے کو تکنیکی سیشنز، نمائشوں اور ثقافتی پرفارمنسز میں شرکت کریں گے اس تقریب میں وزیر تعلیم و خواندگی ، حکومت سندھ، سید سردار علی شاہ بطور مہمان خصوصی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر، راج ویر سنگھ اور یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کو بطور اعزازی مہمان مدعو کیا گیا ہے۔ اس میلے میں معروف ماہرین مختلف موضوعات پر اظہار خیال کریں گے جن میں پروفیسر نور احمد جنجھی تھر کی حیاتیاتی تنوع، ناصر پنھور ماحولیاتی،ادریس جتوئی تھر اور سندھی ادب،بھارو مل امرانی تھری لوک داستانوں اور روایتی ثقافت پر اظہار خیال کریں گے جبکہ دیگر نمایاں مقررین میں ڈاکٹر سونو مل کھنگھارانی تھر میں اقتصادی مواقع، نور احمد بجیر روزگار کے مواقع اور خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل پر پشپا کماری اور زاہدہ دیتھو روشنی ڈالیں گی اس میلے کے دوران تھری ثقافت، خوراک، زراعت اور دستکاری کی نمائش کا افتتاح کیا جائے گاجبکہ دوسری نشستوں میں تھر کے ماحولیاتی نظام، حیاتیاتی تنوع، ثقافت اور ورثے پر تکنیکی سیشنز ہوں گے جس کے بعد لوک داستانوں اور تھری فنون پر مبنی ثقافتی پرفارمنسز پیش کی جائیں گی شام کے وقت ڈراما اور آرٹ کے ذریعے تھر کے موضوعات کو اجاگر کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تھر کے

پڑھیں:

جیکب آباد میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائر س کی تصدیق ،قومی ادارہ صحت کی رپورٹ جاری ،جیکب آباد میں مسلسل 11ماہ سے پولیو وائرس کی موجودگی قابل تشویش ،چار ماہ میں جیکب آباد میں پانچ پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کے صدر ڈسپوزل سے جنوری میں لئے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی جانب سے جاری رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے مسلسل 11ماہ سے جیکب آباد میںپولیو وائرس کی موجودگی عالمی ادارہ صحت اور متعلقہ حکام کے لئے قابل تشویش ہے اور چیلنج بھی۔ یاد رہے کہ جیکب آباد میں صرف چار ماہ کے دوران پانچ بچے پولیو کا شکار ہو ئے ہیں ،کمشنر لاڑکانہ کے اجلاس میں قومی انسداد پولیو مہم کے دوران فرضی کوریج اور فنگر پارکنگ کا انکشاف ہوا تھا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دیہی علاقوں میں کام صرف کاغذوں میں ہوتا ہے جس کے باعث ضلع کو پولیو سے پاک نہیںکیا جاسکا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی ثقافت کی لاہور میں پذیرائی
  • ٹنڈوجام ،مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ،شہری پریشان
  • کشمیر کے لیے سلامتی کونسل اوراقوام متحدہ کردارنہیں کرینگے،جماعت اسلامی
  • ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتی ہوئی گرمی
  • سجاول، ڈگری کالج میں ثقافتی و ماحولیاتی میلے کاافتتاح
  • جیکب آباد میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
  • سکھر ،پاکستان لٹریچر فیسٹیول دوبارہ منعقد ہونے جارہا ہے
  • سجاول، سماجی ثقافتی زرعی مالیاتی میلے کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
  • بھارتی سپریم کورٹ نے کمبھ میلہ بھگدڑ پر درخواست خارج کردی