پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہوا ہے،مقرر
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
قاضی احمد (نمائندہ جسارت)ملک بھر کی طرح قاضی احمد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ڈے منایا گیا کشمیری بھائیوں کی آزادی اور بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف اسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کے آفس کے سامنے سے ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں لکھے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی میں شریک ریونیو ملازمین،پٹواریوں کے علاوہ مختار کار قاضی احمد شاہ مراد تنیو اور شہریوں نے بھی بڑی تعداد میںشرکت کی۔ دوسری جانب ٹائون کمیٹی قاضی احمد سے ٹائون چیئرمین جام چنگیزانڑ کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ کشمیریوں سے ہمارا خون کا رشتہ ہے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے کشمیر کی آزادی اور خود مختاری تک ان کی جدوجہد میں ساتھ ساتھ ہیں عالمی برادری اپنادہرا معیار ختم کرے اور بھارت کو لگام دے اور کشمیریوں کو بھارت کے ظلم سے نجات دلاکر انہیں حودمحتاری کا حق دلائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
این آئی اے نے تین کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی
ذرائع کے مطابق جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں عبدالعزیز، منور حسین اور نذیر حسین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع پونچھ میں آزادی پسند سرگرمیوں کے الزام میں تین کشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں عبدالعزیز، منور حسین اور نذیر حسین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ تینوں پر کشمیری عوام کو آزادی پسند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ این آئی اے نے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے بارے میں کی گئی تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نذیر نے اشتعال انگیز آڈیو کلپس اور ویڈیوز مقامی لوگوں کے ساتھ شیئر کیں اور انہیں بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے لیے اکسایا۔ این آئی اے نے اکتوبر 2024ء میں یہ کیس درج کیا تھا۔