حیدر آباد، دکلا کی بدسلوکی کے خلاف پولیس افسران ایس ایس پی آفس میں احتجاجاً چھٹی کی درخواست دینے جمع ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج،فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی استدعا

پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج،فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پیکا ایکٹ میں ترامیم کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا گیا۔شہری قیوم خان کی جانب سے پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں صدر پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم بنیادی انسانی حقوق اور آئین سے متصادم ہے، پیکا ایکٹ کی شقیں آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق کے برخلاف ہیں، پیکا ایکٹ کو جعلی اسمبلی نے پاس کیا، جعلی اسمبلی کے منتخب صدر نے توثیق کی۔دائر درخواست میں پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم کالعدم قرار دینے اور پیکا ترامیم کے خلاف سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فل کورٹ نہ صرف ترامیم بلکہ اصل پیکا ایکٹ کا بھی بنیادی انسانی حقوق کی روشنی میں جائزہ لے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد کے ایس ایچ اوز نے احتجاجاً چھٹی کی درخواست دیدی
  • وکلا کی گالیوں کے معاملے پر حیدرآباد کے ایس ایچ اوز کی احتجاجاً چھٹی کی درخواست
  • حیدرآباد: 4 ایس ایچ اوز کی احتجاجاً 1 ماہ چھٹی کی درخواست
  • بیرون ملک سکالرشپ حاصل کرنے کا موقع ، بڑی خوشخبری آگئی
  • سندھ پولیس کے 649 ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی
  • پیکا ایکٹ میں ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج،فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی استدعا
  • پنجاب پولیس کے افسران کے لیے اچھی خبر
  • پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو طلب کرلیا
  • پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے ڈی لاہور کو طلب کرلیا