آج بروز جمعرات6فروری2025 پاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کی صورتحال جانیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونحوا ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری ہوئی ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پختونخوا میں موسم سرد، پہاڑوں پر برفباری، پارہ منفی 6 تک گر گیا
پشاور:خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہے جب کہ پہاڑوں پر برف باری اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
سوات، شانگلہ ، کوہستان ،مانسہرہ، بٹگرام ،تور غر، باجوڑ میں مطلع ابرآلود اور بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6، مالم جبہ منفی 2 ، دیر بالا منفی 3، چترال ،پاراچنار کا بھی منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ کیا گیا۔