مراکش کشتی حادثہ: مسافر کیسے مرے، آنکھوں دیکھا حال
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
گوجرانولہ کے 2 نوجوانوں نے مراکش کشتی حادثے میں مسافروں کی ہلاکت اور اس سے قبل ایجنٹس کی جانب سے دکھائے گئے سبز باغ اور جھانسوں کی تفصیل کھول کر رکھ دی۔
مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے گوجرانوالہ کے عزیز اور عامر علی نے جہاں یہ بتایا کہ ایجنٹس نے نوجوانوں کو بیرون ملک جانے کے لیے کس طرح ورغلایا وہیں انہوں نے 66 میں سے 44 پاکستانیوں کی بھوک، پیاس اور تشدد کے باعث تڑپ تڑپ کر جان دینے کا آنکھوں دیکھا حال بھی بیان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مراکش کشتی حادثہ: 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت، 4 کل اسلام آباد پہنچیں گی
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر یورپ لے جانے والے ایجنٹس نے کروڑوں روپے کے بدلے صرف دھوکا دیا۔ جانیے مکمل تفصیل اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایجنٹس کے پینترے بیرون ملک ملازمت کا جھانسا مراکش کشتی حادثہ ہیومن اسمگلنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایجنٹس کے پینترے بیرون ملک ملازمت کا جھانسا مراکش کشتی حادثہ مراکش کشتی
پڑھیں:
مراکش کشتی حادثہ؛ ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل، فہرست جاری
مراکش کشتی حادثہ؛ ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل، فہرست جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا جو سب کے سب پاکستانی تھے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔
شناخت کا عمل مکمل ہونے والوں میں سفیان علی ولد جاوید اقبال پاسپورٹ نمبر VF1812352، سجاد علی ولد محمد نواز پاسپورٹ نمبر XX1836111، رئیس افضل ولد محمد افضل پاسپورٹ نمبر MJ1516091 اور قصنین حیدر ولد محمد بنارس پاسپورٹ نمبر AA6421773 شامل ہیں۔
محمد وقاص ولد ثناء اللہ پاسپورٹ نمبر DJ6315471، محمد اکرم ولد غلام رسول پاسپورٹ نمبر DN0151754، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان پاسپورٹ نمبر LM4153261، حامد شبیر ولد غلام شبیر پاسپورٹ نمبر CZ5133683 اور قیصر اقبال ولد محمد اقبال پاسپورٹ نمبر GR1331413 بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، دانش رحمان ولد محمد نواز پاسپورٹ نمبر SE9154371، محمد سجاول ولد رحیم دین پاسپورٹ نمبر AY5593661، شہزاد احمد ولد ولایت حسین پاسپورٹ نمبر GN1162802 اور احتشام ولد طارق محمود پاسپورٹ نمبر CE1170122 کی بھی شناخت کر لی گئی۔
ذرائع پاکستانی سفارت خانہ مراکش کے مطابق 15 جنوری کو کشتی واقعے میں 44 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ہی ملیں۔
مراکش میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے مطابق فنگر پرنٹ اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئیں تھیں، نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل کے مکمل ہونے کے بعد فہرستیں مرتب کی گئیں ہیں۔