آئی جی سندھ گھوٹکی پہنچ گئے، ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
میرپور ماتھیلو(نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ پولیس امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گھوٹکی پہنچ گئے ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس میں پریس کانفرنس ، ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن گزشتہ روز ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے دورے کے دوران ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس میرپورماتھیلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ،کچے میں ڈاکوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس دائرہ کار وسیع کیا گیاہے ،آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جارہاہے ، اور مزید جدید وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ، انہوں نے مزید کہاکہ امن امان کی صورتحال بہترہوئی ہے ،گذشتہ برس ریجن میں 35 مغوی ڈاکوئوں کے پاس قید تھے ، اس سال ریجن میں 13مغوی ڈاکوئوں کے پاس قید ہیں ، جنہیں باحفاظت بازیاب کرانے کی کوشش جاری ہے ،آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہاکہ ،تھانوں کی تعداد کم کرکہ ڈائریکٹ بجٹ دیں گے ،اور پولیس صحت سمیت بہترسہولیات مہیا کی جارہی ہیں ،انہوں کہاکہ امن امان کی صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے ،کچے کے تمام علاقوں کو ڈاکوئوں کی قید سے آزاد کرائیں گے ،انہوں نے مزید کہاکہ لیڈیزپولیس تھانوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ،اور جو پولیس کے جوان امن امان کی صورتحال کو بحال رکھنے میں بہتر کردار ادا کررہے ہیں انہیں شاباس دینے آیا ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امان کی صورتحال
پڑھیں:
وزیراعظم کامہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوری 2025 میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ سال 2024 کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی جو دسمبر 2024 میں 4.1 فیصد تک کم ہوئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر 2.4 فیصد پر آ چکی ہے، مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی سے تمام شعبوں میں ترقی کے مثبت اعشاریے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں مزید کمی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اقدامات کے درست سمت میں ہونے کی سند ہے، حکومت پاکستان مہنگائی میں مزید کمی، عام آدمی کی زندگی میں بہتری اور قومی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔