Jasarat News:
2025-02-06@06:13:30 GMT

ڈاکوئوں کیخلاف سی ٹی ڈی کو نیا ٹاسک دے دیاگیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

سکھر (نمائندہ جسارت)کچے میں جرائم پیشہ عناصر کو اسلحہ کی ترسیل میں کون ملوث ہے ،آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن نیاس حوالے سے سی ٹی ڈی کو ٹاسک دے دیا، رینج پولیس کے اعلامیہ کیمطابق بدھ کے روز آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن نے ضلع گھوٹکی کا دورہ کیا۔آئی جی سندھ کو گھوٹکی کے کچہ ایریاز و دیگر علاقوں میں امن و امان کے حوالے سے پولیس اقدامات پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے کہا کہ پکے پر بیٹھے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولتکاروں خلاف کاروائی کی جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈکیتیوں اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے۔ کچے اور پکے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے،جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہر قسم کے ہتھیار کے استعمال کی اجازت ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جدید ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہوکر آپریشن کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ملزمان کے سہولت کاروں اور مددگاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،کچے میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کو مذید بہتر کیا جائے۔جدید اسلحہ اور گاڑیاں جلد پولیس کو فراہم کردی جائیں گی۔ سکھر ڈویڑن اور لاڑکانہ ڈویڑن میں پہلی ترجیح ہے امن و امان کے حالات کو مستحکم کرنا ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کو سہولیات دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جرائم پیشہ نے کہا کہ

پڑھیں:

ریلوے ملازمین کیخلاف ایف آئی آر کیلئے متعلقہ افسر کی اجازت لازمی قرار

ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے کسی بھی ملازم کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لیے متعلقہ افسر کی اجازت لازمی قرار دے دی۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ کسی بھی ریلوے ملازم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے قبل متعلقہ مجاز افسر کی اجازت لازمی ہوگی۔ اب کسی بھی ریلوے ملازم خاص طور پر کمرشل اسٹاف کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے پہلے مجاز افسر سے باقاعدہ منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد ملازمین کو غیر ضروری قانونی کارروائیوں سے بچانا اور ان کے کام کے ماحول کو مزید محفوظ بنانا ہے۔

چینی کی قیمت میں مزید اضافہ

پریم یونین کے رہنماؤں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ریلوے ملازمین کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پریم یونین کی مسلسل کوششوں اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے اسی طرح موثر اقدامات کیے جائیں گےریلوے ملازمین نے بھی اس فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کے تحفظات دور ہوں گے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں نبھا سکیں گے۔

نیند میں خلل آنے پر ملازمہ کا نومولود   پر تشدد

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • میرپورماتھیلو،آئی جی سندھ کا ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا عزم
  • محرابپورپولیس کی کارروائی،14 جرائم پیشہ عناصر گرفتار
  • آئی جی سندھ گھوٹکی پہنچ گئے، ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
  • حکومت سندھ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے، آئی جی سندھ
  • پولیس نے سندھ کے عوام کے لیے جرائم پیشہ عناصر سے لڑنا ہے، ضیا الحسن لنجار
  • ڈاکوؤں کیخلاف کافی کامیابیاں مل چکی ہیں، وزیر داخلہ سندھ
  • ریلوے ملازمین کیخلاف ایف آئی آر کیلیے متعلقہ افسر کی اجازت لازمی قرار
  • ریلوے ملازمین کیخلاف ایف آئی آر کیلئے متعلقہ افسر کی اجازت لازمی قرار
  • انگلینڈ اور ویلز میں دو برسوں کے دوران مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ