کشمیر کے لیے سلامتی کونسل اوراقوام متحدہ کردارنہیں کرینگے،جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ مسلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کوئی کردار ادا نہیں کریں گے جب تک ہم سخت رویہ اختیار نہیں کریں گے عوام مسلہ کشمیر پر متحد ہیں اور حکمران صرف ایک چھٹی کرکے خاموش ہو جاتے ہیں یہ بات انھوں نے یوم کشمیر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا بھارت لاتوں کا بھوت ہے باتوں سے نہیں مانے گا اور اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل پوری دنیا میں مسلمانوں کے قتل عام پر صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی اس لیے ان پر بھروسے کہ بجائے کشمیر کی آزادی کے لیے چھٹی کی نہیں جہاد کی ضرورت ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ
علی رضا سید نے نے اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف مظالم بند کروانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی رضا سید نے حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک ویڈیو بیان میں اپنے مطالبے کو دہرایا۔ علی رضا سید نے اس دوران یوم یکجہتی کشمیر پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جن کی قانونی اور پُرامن جدوجہد طویل عرصے سے جاری ہے۔ علی رضا سید نے یہ بھی کہا کہ ہم بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور تمام سیاسی قیدیوں بشمول انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، حریت رہنما یاسین ملک اور صحافی سجاد گِل کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں علی رضا سید نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے کشمیریوں کے لیے مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی محبت اور خلوص ہمارے لیے بےحد اہم ہے، ان کی طرف سے مسلسل اظہارِ یکجہتی کشمیری عوام کے حوصلے بلند کرتی ہے۔چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف مظالم بند کروانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو یقینی بنائیں۔