لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ جان کا نذرانہ دے کر حق خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں کو جو سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔  بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں جاری خونریزی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔ جب تک مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، پائیدار امن ایک خواب ہی رہے گا۔ تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی زیادہ دیر نہیں ٹھہرتا، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔ علاوہ ازیں  وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہداء کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی۔ وزیراعلی  نے شہداء کشمیر کے لئے دعائے مغفرت کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف اور دیگر شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کے لئے دعا بھی کی۔ لبرٹی چوک کی تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نمائش کی گئی۔ لبرٹی چوک راؤنڈ اباؤٹ پر دیوار شہداء  حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ بھی نصب کئے گئے۔ کشمیری رہنماؤں اور شہداء  کی تصاویر کو سلاخیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی۔ لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کی گئیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر آئی ایس پی آر کا تیار کردہ نغمہ بھی پیش کیا گیا۔ دریں اثناء وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے سوگوار خاندان اور دیگر متعلقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پرنس کریم آغا خان کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز شریف مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک کشمیر کی پیش کیا

پڑھیں:

پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، فوٹو اسکرین گریپ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے۔

ترکیہ میں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تعلیم کے فروغ کےلیے اقدامات کیے ہیں، پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کےلیے اصلاحات پر کام جاری ہے۔

مریم نواز کی انطالیہ میں ترک صدر سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انطالیہ میں ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات ہوئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، تعلیم کے سفیر کے طور پر کام کر رہی ہوں، لاہور میں نواز شریف کے نام سے انٹرنیٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اسکالرشپس پروگرام متعارف کروایا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا وژن ہے، نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے، تعلیم کے شعبے میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • طیب اردگان، امینہ سے ملاقات: گرلز ایجوکیشن کیلئے عالمی معاہدہ کیا جائے: مریم نواز
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اوّل سے ملاقات
  • ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیلئے ٹیکنیکل سکلز ٹریننگ پروگرام شروع، مریم نواز ترکیہ پہنچ گئیں
  • پاک-ترک تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ عقیدت اور اعتماد پر مبنی ہیں، مریم نواز
  • کاروبار فنانس کیلئے 80ہزار قرض کی درخواستیں منظور