بھارت ظلم سے کشمیریوں کی شمع آزادی کو بجھا نہیں سکتا: حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر برصغیر میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے بغیر نامکمل اور ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر برصغیر میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ کشمیریوں کی اگلی نسل نے بھارتی جبر سے آزادی حاصل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔ بھارت جبر و استبداد کے ساتھ شمع آزادی کو بجھا نہیں سکتا۔ عالمی برادری کب تک اس ظلم و بربریت سے آنکھیں موندے رکھے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا، شیخ وقاص اکرم
اسلام آباد میں سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مائنز منرلز بل پر بات کرنا فضول ہے چاہے 5 سال تک پڑا رہے، مائنز بل اس وقت تک پاس نہیں ہوگا جب تک بانی نہیں کہیں گے، صوبائی حکومت اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ بانی کی اجازت کے بغیر بل پاس نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاطف خان بہت سینئر آدمی ہیں، تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے کسی کو نہیں نکالا جا رہا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنز منرلز بل پر بات کرنا فضول ہے چاہے 5 سال تک پڑا رہے، مائنز بل اس وقت تک پاس نہیں ہوگا جب تک بانی نہیں کہیں گے، صوبائی حکومت اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ بانی کی اجازت کے بغیر بل پاس نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تک اسٹیبلشمنت سے پس پردہ کوئی بات ہوئی نہ ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان نے ہمیں آج جواب دینا ہے۔