ناظم آباد جمخانہ بلوز ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں ناظم آباد جمخانہ بلوز نے میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2۔34 اوورز میں 156 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔جواب میں ناظم آباد جیمخانہ بلوز نے 2 وکٹوں پر 157 رنز بنالئے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کوارٹر فائنل میں
پڑھیں:
ڈبلیو سی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں پاک بھارت مقابلے پر سب کی نگاہ
ڈبلیو سی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں پاک بھارت مقابلے پر سب کی نگاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
برمنگھم :تاریخی ڈیبیو کے بعد ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) ٹی 20 لیگ کے دوسرے سیزن میں اس سے بھی بڑے اور زیادہ دلچسپ سیزن کی توقع کی جارہی ہے ۔ چار مشہور شہروں میں اپنے قدم جمانے والی یہ لیگ شائقین کو زیادہ سے زیادہ تفریح مہیا کرنے کا وعدہ کرتی ہے جس سے کرکٹ لیجنڈز اپنے حامیوں کے قریب آجاتے ہیں۔
برمنگھم میں ایجبسٹن اور نارتھمپٹن میں نارتھمپٹن شائر کے علاوہ اب لیسٹر کے گریس روڈ اور لیڈز کے ہیڈنگلے میں میچز کھیلے گی جو شائقین کو 18 جولائی سے 2 اگست 2025 تک 16 دن تک سنسنی خیز مقابلے پیش کرے گی۔ لیسٹر اور لیڈز میں توسیع کا فیصلہ ڈبلیو سی ایل کے ویژن کا حصہ ہے جس کا مقصد سیزن 2 کی شان و شوکت میں اضافہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کو زیادہ سے زیادہ شائقین کے لئے قابل رسائی بنانا ہے۔ ٹورنامنٹ میں اب 16 دنوں میں 18 میچز کھیلے جائیں گے جس میں ناقابل فراموش لمحات کا وعدہ کیا گیا ہے ٹورنامنٹ میں 20 جولائی کو پاک بھارت میچ ہوگا جبکہ اختتام 2 اگست کو گرینڈ فائنل سے ہوگا۔