Jasarat News:
2025-02-06@03:10:09 GMT

حادثات واقعات میں13افراد جاں بحق ‘13 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات کے دوران خواتین ، بچی اور ایک لڑکے سمیت 13افراد جاں بحق اورخواتین اور بچوں سمیت 13افراد زخمی ہوئے ،فائرنگ میں ملوث سیکورٹی گارڈ کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کیے علاقے میلینیم مال آر جے کے شاپنگ سینٹر کے سامنے شیل پمپ کی طرف جاتے ہوئے بدھ کی شام پانچ بجے کے قریب تیز رفتار بے قابو ریتی بجری کا ڈمپر نے کئی موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کی کچل دیا، ایک خاتون اور مرد سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے3 موٹر سائیکل ایک منی لوڈنگ ٹرک، رکشہ اور 2 کار وں کو نقصان پہنچا 3افراد زخمی ہوئے ۔ جاںبحق اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کورنگی: لاپتا بچوں کو کوئی عزیر ساتھ لے گیا ہے، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی ڈھائی نمبر سے لاپتا ہونے والے 2 کمسن بھائیوں کو ان کا قریبی عزیز ہی موٹر سائیکل پر بیٹھا کر لے گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مشتبہ موٹر سائیکل سوار شخص کورنگی نمبر ڈھائی پر کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب بچوں کے گھر پر پہنچا اور بچوں کو ان کے نام سے پکارا جیسے ہی بچوں نے اس شخص کو دیکھا تو اس کے پاس چلے گئے اور وہ انہیں اپنے ساتھ لے گیا۔ بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر سے علیحدگی کا کیس چل رہا ہے اور بچے میرے پاس ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات چل رہی ہے غالب گمان یہی ہے کہ بچوں کوان کا کوئی قریبی عزیز ہی ساتھ لے گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، 3 کمسن بہن بھائی زخمی
  • جیکب آباد ،قومی شاہراہ پرحادثہ 3 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
  • محرابپور،ٹریفک حادثہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق
  • مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
  • شہر بھر سے پیر کے روز بھی 60 سے زاید موٹر سائیکلیں و گاڑیاں چوری
  • کورنگی: لاپتا بچوں کو کوئی عزیر ساتھ لے گیا ہے، پولیس
  • مختلف حادثات و واقعات میں بچے سمیت 3 جاں بحق، 17 زخمی
  • مرد ہو یا خاتون ،موٹر سائیکل کےدوسرےسوارکا بھی ہیلمٹ پہننالازم،ورنہ چالان
  • ڈبل سواری ہیلمٹ کی پابندی پر آج سے آپریشن شروع