Jasarat News:
2025-02-06@02:46:51 GMT

وادی کیلاش میں سردیوں کے روایتی کھیلوں کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

چترال (اسپورٹس ڈیسک )چترال کی وادی کیلاش میں روایتی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے جن میں مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہ مقابلے فرنٹیئر کور نارتھ اور ونڈز ایگل پولو کلب کے اشتراک سے بمبوریٹ میں منعقد کیے گئے، جن کا مقصد نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینا تھا بلکہ مقامی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا تھا۔ان مقابلوں میں بزکشی، ہارس بیک آرچری، ریسلنگ اور سٹون تھروئنگ جیسے روایتی کھیل شامل تھے، جن میں نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی فرنٹیئر کور نارتھ کے مقامی کمانڈر تھے، جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ چترال کی وادی کیلاش میں ہر سال ایسے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں شرکت کے لیے مختلف علاقوں سے کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ آتے ہیں۔ان کھیلوں کے انعقاد سے نہ صرف مقامی ثقافت کو فروغ مل رہا ہے بلکہ چترال میں سیاحت کے شعبے کو بھی تقویت مل رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چین میں منعقد ہونے والے ایشین ونٹر گیمز ٹارچ ریلے کا آغاز 

 

بیجنگ : چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں  ایشین ونٹر گیمز  کے لیے ٹارچ  ریلے کی تقریب پیر کے روز شروع ہوگئی ۔ یہ ٹارچ ریلے تقریباً 11 کلومیٹر طویل ہے۔ 7 فروری کی شام کو ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں مرکزی ٹاور  روشن کیا جائے گا ۔ٹارچ ریلے میں  120 مشعل بردار  حصہ لیں گے۔ ان میں سب سے کم عمر  مشعل بردار کی عمر 16 سال جب کہ سب سے زیادہ طویل عمر مشعل بردار کی عمر   86 سال ہے۔
ایشین ونٹر گیمز  کا باضابطہ آغاز  ر 7 فروری سے ہو گااور یہ 14 فروری تک جاری رہیں گے  ۔

متعلقہ مضامین

  • یومِ یکجہتی کشمیر: مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا غیر متزلزل عہد
  • یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے
  • وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سالانہ رحمۃ للعالمین کانفرنس کا انعقاد
  • علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اترپردیش میں 72واں "علی (ع) ڈے" کا اجلاس منعقد
  • چترال میں بارش اور برفباری کے باعث مسافر کوسٹر الٹ گئی
  • چیف جسٹس یحیی افریدی سے چترال بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
  • سکھر ،پاکستان لٹریچر فیسٹیول دوبارہ منعقد ہونے جارہا ہے
  • چین میں منعقد ہونے والے ایشین ونٹر گیمز ٹارچ ریلے کا آغاز 
  • چین میں منعقد ہونے والے ایشین ونٹر گیمز ٹارچ ریلے کا آغاز