کیا چمپئنز ٹرافی میچز چھیننے کی کوشش ہو رہی ہے؟ خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کی کال پر تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو تنہا کرنے کی
کوشش قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی، یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دے دی، یاد رہے 19 فروری کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ یہ پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش ہے، پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لیے عمران خان اس قدر گر سکتا ہے شاید ان کے سپورٹر بھی نہیں سوچ سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہا کہ فروری کو
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات، پنجاب میں کومبنگ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ
اجلاس میں ٹرائی سیریز، پاک ساؤتھ افریقہ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی، 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین مینگل کے زیرصدارت صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اجلاس میں ٹرائی سیریز، پاک ساؤتھ افریقہ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی، 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
اجلاس میں ایل این جی کی سپلائی کمپنیوں اور فلنگ سٹیشن کی سکروٹنی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، غیر قانونی کاربن کی فلنگ کرنیوالوں کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کی منظوری دی گئی۔ 8 فروری کو تحریک انصاف کے احتجاج کی کال کے پس منظر میں امن عامہ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس موقع پر ملتان میں ایل پی جی ٹینکر دھماکے کے واقعہ بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔