Jasarat News:
2025-02-06@01:06:14 GMT

کرم میں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار جمع کرا دیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) ضلع کْرم میں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع کرا دیا۔ضلع کرم میں جرگے کے فیصلے کے مطابق فریقین نے اسلحہ سرکاری حکام کو جمع کرانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع کرادیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسلحہ حوالگی میں معاونت کریں گے، فریقین حکومت کے پاس جمع کرایا گیا اسلحہ اپنی مرضی سے کسی بھی وقت دیکھ سکیں گے، فریقین کو قانونی اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی جس کے لیے حکومت لائسنس جاری کرے گی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کرم امن معاہدے کے تحت فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا پلان حکومت کو دے دیا ہے، فریقین بھاری اسلحہ جمع کرائیں گے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ذاتی حفاظت کے لیے حکومت فریقین کو قانونی اسلحہ لائسنس جاری کرے گی، بنکرز کی مسماری کا عمل جاری ہے اور تمام بنکرز کو گرایا جائے گا۔جرگہ ممبر منیر بنگش نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ جمع کرانے پر حکومت ہماری حفاظت کرے گی، کرم میں پائیدار امن کے لیے فریقین متفق ہیں۔جرگہ ممبر ارشاد حسین بنگش کا کہنا ہے کہ کْرم میں قیام امن کے لیے دونوں فریق لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ٹل پارا چنار روڈ کھلنے کی جلد عوام کو خوشخبری دیں گے۔ واضح رہے کہ کْرم امن معاہدے کے تحت فریقین اسلحہ جمع کرانے کے پابند ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جمع کرانے کا کے لیے

پڑھیں:

گرینڈ اپوزیشن الائنس کا حکومت سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں میں ملک فی الفور نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائشگاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ 8 فروری کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم اسمبلی توڑ کر نئے انتخابات کرالیں، نیئر بخاری نے ایسا کیوں کہا؟

انہوں نے کہاکہ حکومت فی الفور مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرے، چیف الیکشن کمشنر کی آئینی مدت پوری ہوچکی، نئی تعیناتی کے لیے مشاورت ہونی چاہیے۔

سربراہ جمعیت علما اسلام نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ نہ رکھنے والوں کو اقتدار پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں۔

اس موقع پر سابق اسپیکر و سینیئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ اجلاس میں شامل جماعتوں نے ملکی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو اور اس کے لیے جدوجہد کرنی پڑےگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ملکی مسائل کا حل نئے انتخابات میں ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کا پیغام ہے، قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے، عمرایوب

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کی، سب جماعتوں کا یہ مؤقف تھا کہ موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں۔ شرکا نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اپوزیشن اسد قیصر حکومت مستعفی شاہد خاقان عباسی مولانا فضل الرحمان نئے انتخابات کا مطالبہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • کرم میں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار واضح کردیا
  • کُرم: اسلحہ جمع کرانے کا طریقہ کار کمشنر کوہاٹ کو جمع
  • محرابپور،مویشی منڈی کی ملکیت کی تکرارپرعدالتی فیصلہ
  • مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ
  • گرینڈ اپوزیشن الائنس کا حکومت سے مستعفی ہوکر نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی اے آر سی میں ایس او اور اے ایس او کی بھرتیوں کا عمل معطل کر دیا،فریقین کو نوٹس جاری
  • کرم امن جرگہ: دونوں فریقین مین شاہراہ کھولنے، بنکرز مسماری اور اسلحہ جمع کرنے پر متفق
  • کرم، مزید 4 بنکرز دھماکے سے اُڑا دیئے، فریقین کا دوسرا امن جرگہ آج ہوگا
  • کرم میں مزید 4 بنکرز دھماکے سے اُڑا دیے گئے، فریقین کا دوسرا جرگہ آج ہوگا