تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس سے ٹکٹ 50 سے 400 روپے تک مہنگی ہوگئی۔ اضافے کا اطلاق ( 5 فروری) سے سیلون سروس سمیت تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہو گا۔لاہور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کا بزنس کلاس کرایہ 7 ہزار 360 سے بڑھ کر 7 ہزار 730، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار 460 سے بڑھ کر 5 ہزار 730، اکانومی کلاس کا کرایہ 4 ہزار 10 سے 4 ہزار 210 روپے ہوگیا۔ لاہور سے کراچی جانیوالی
پاک بزنس ایکسپریس کا بزنس کلاس کرایہ 8 ہزار 10 سے بڑھ کر 8 ہزار 400، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار 760 سے بڑھ کر 6 ہزار 130 اکانومی کلاس کا کرایہ 4 ہزار 10 سے بڑھ کر 4 ہزار 210 ہو گیا۔لاہور سے ملتان جانیوالی موسی پاک ایکسپریس کا بزنس کلاس کا کرایہ 1546 سے بڑھ کر 1640، اے سی سٹینڈرڈ 13 سو 60 سے بڑھ کر 14 سو 30 اکانومی کلاس کا کرایہ ایک ہزار دس سے بڑھ کر ایک ہزار سات روپے ہو گیا، لاہور سے پشاور عوام ایکسپریس اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ سولہ سو سے بڑھ کر سولہ سو اسی، اکانومی کلاس کرایہ گیارہ سو پچاس سے بڑھ کر ایک ہزار دو سو دس ہو گیا۔پرائیوٹ ٹرین راول ایکسپریس کا راولپنڈی تک اے سی پارلر کا کرایہ چوبیس سو سے بڑھ پچیس سو بیس اکانومی کلاس کا کرایہ گیارہ سو پچاس سے بڑھ کر بارہ سو دس روپے ہو گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے سی سٹینڈرڈ ایکسپریس کا سے بڑھ کر لاہور سے ہو گیا
پڑھیں:
40 دنوں کے لانگ حج پیکیج کے اخراجات میں 25 ہزار کمی
ترجمان وزرات مذہبی امور کے مطابق لانگ جج پیکیج 10 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ لانگ پیکیج میں تیسری قسط 4 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنا ہو گی۔ اسی طرح 25 دنوں پر محیط شارٹ حج پیکیج 50 ہزار روپے کی مزید کمی کے ساتھ 11 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عازمین حج کے لیے خوش خبری، وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے 40 دنوں پر محیط لانگ حج پیکیج کے اخراجات میں 25 ہزار کی کمی کا اعلان کردیا۔ ترجمان وزرات مذہبی امور کے مطابق لانگ جج پیکیج 10 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ لانگ پیکیج میں تیسری قسط 4 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنا ہو گی۔ اسی طرح 25 دنوں پر محیط شارٹ حج پیکیج 50 ہزار روپے کی مزید کمی کے ساتھ 11 لاکھ روپے مقرر، شارٹ حج پیکیج کی تیسری قسط 5 لاکھ روپے ہو گی، تیسری قسط نامزد بینکوں میں 6 فروری تا 14 فروری جمع کروانا لازم ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ہر عازم حج کو اس کی اطلاع موبائل ایپ ’پاک حج‘ پر مل جائے گی، سال 2024ء کے حجاج کرام کو پونے پانچ ارب روپے سے زائد رقم واپس کی جا رہی ہے۔ رقوم کی واپسی کی 7 مختلف کیٹگریاں ہیں، رقم میں فرق کی وجہ منیٰ زون، مکہ رہائش، مکتب سی ہے۔
علاوہ ازیں قربانی ریفنڈ اور فضائی کرایوں میں بچت کا فائدہ بھی حجاج کرام کو دیا جا رہا ہے، سال 2024ء کے 14 فیصد (9588) حجاج کرام کو 20ہزار روپے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے جا رہے ہیں، 5 فیصد (3358) حجاج کرام کو 35 ہزار روپے، 19 فیصد (12981) حجاج کرام کو 50 ہزار روپے، 23 فیصد (16037) حجاج کرام کو 75 ہزار روپے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گے۔ دوسری جانب 26 فیصد(17828) حجاج کرام کو 90 ہزار روپے، 10 فیصد (6784) حجاج کرام کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے، 3 فیصد (2228) حجاج کرام کو 1 لاکھ 40 ہزار روپے متعلقہ بینک برانچ کے ذریعے واپس ملیں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت نامزد بینکوں میں اگلے 2 روز میں رقم کی منتقلی شروع کر دے گی۔