حکومت نہیں چل رہی حکمران اعتراف کرلیں، شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کی طرف جانے کیلئے کام ہو رہا ہے، کوشش ہے اپوزیشن ایک نکتے پر متفق ہو، اپوزیشن کی پہلی نشست ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چل رہی حکمران کو اعتراف کرلینا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کی طرف جانے کیلئے کام ہو رہا ہے، کوشش ہے اپوزیشن ایک نکتے پر متفق ہو، اپوزیشن کی پہلی نشست ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےحوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، بات ملکی مسائل کے حل کی ہے، حکومت نہیں چل رہی حکومت کو یہ اعتراف کرلینا چاہیے۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو کندھا نہیں دیا، ملک کو بڑی خرابی سے بچایا ہے۔ ملک کی 2 بڑی جماعتیں خرابی کا حصہ بن گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو آرمی چیف کو خط نہیں لکھنا چاہیے تھا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اپوزیشن قیادت نے ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ دہرادیا
اپوزیشن کی سینئر قیادت نے ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ دہرا دیا۔
اسلام آباد میں اسد قیصر کے عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر اور شاہد خاقان عباسی نے علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔
اسد قیصر کے عشائیے میں اپوزیشن کے بڑے رہنما شریکپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر کے عشائیے میں اپوزیشن کے اہم رہنما شریک ہوگئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، اس حکومت کو مستعفی ہو کر از سر نو انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کی آئینی مدت پوری ہوئی، اس پر مشاورت ہونی چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اسد قیصر کی رہائشگاہ پر اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سب جماعتوں نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملک میں نئے الیکشن کروائے جائیں۔
شاہد خاقان نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جاری فسطائیت کو ختم اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں آئینی حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہو گی۔