Islam Times:
2025-02-05@22:54:16 GMT

شی جن پنگ سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے، محسن نقوی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

شی جن پنگ سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے، محسن نقوی

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’’ایکس ‘‘ پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ پرتکلف عشائیے میں شرکت کی اور اُن کے ساتھ سکیورٹی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’’ایکس ‘‘ پر اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ پرتکلف عشائیے میں شرکت کی اور اُن کے ساتھ سکیورٹی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ دوران گفتگو شی جن پنگ کے ساتھ اہم سکیورٹی معاملات میں تعاون بڑھانےسمیت  پاک چین سٹریٹجک شراکت زادی مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔ واضح رہے محسن نقوی صدر مملکت آصف علی زرداری کے 5 روزہ دورہ چین کے دوران وفد میں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محسن نقوی کے ساتھ

پڑھیں:

پولیس کیلئے ٹیکنالوجی، آلات خریدنا چاہتے ہیں، محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات

پاکستان اور چین نے انٹیلی جنس شئیرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے، بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھایا جائےگا، چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات خریدے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چین کے دورے پر موجود وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن سے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق رائے کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پیرا ملٹری فورسزکے لیے بارڈرز کو محفوظ بنانے کے حوالے سے تعاون پر بات چیت کی، اس دوران پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستانی پولیس کے لیے چین سے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے حصول پر تفصیلی غور کیا گیا۔

بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے مابین تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات خریدنے کے خواہاں ہیں۔

ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بات چیت ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر گزشتہ چین پہنچے تھے، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔

صدر مملکت سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی، اس دوران معاشی اور تجارتی تعاون کے فروغ سمیت سی پیک کے موجودہ اور آئندہ منصوبوں پربات چیت متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر، محسن نقوی میں انٹیلی جنس شیئرنگ میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے صدر سے ملاقات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے صدر سے ملاقات، چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر بریفنگ
  • پاکستان اور چین کی سیکیورٹی پالیسیوں میں ہم آہنگی: محسن نقوی اور شی جن پنگ کی ملاقات
  • بیجنگ : وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، انٹیلی جنس شئیرنگ پر اتفاق
  • محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات, پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو
  • پولیس کیلئے ٹیکنالوجی، آلات خریدنا چاہتے ہیں، محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
  • چین سے پولیس کیلئے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے،محسن نقوی
  • چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے: محسن نقوی