غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
GAZA:
غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے علاقے وسطی رفح میں العودا اسکوائر میں اسرائیلی فوج نے اسنائپر سے ایک بچے کو نشانہ بنایا، جس کے سینے پر گولی لگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس واقعے سے قبل غزہ کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔
غزہ میں جنگ بندی کے پہلے روز اسرائیلی فوج کی کارروائی میں شدید زخمی ہونے والے ایک اور فلسطینی بھی زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں 47 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے تاہم جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کی غزہ میں واپسی کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج فلسطینی شہید میں اسرائیلی
پڑھیں:
کراچی: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مزید 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مزید 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
سکھن کے علاقے بھینس کالونی لیبر اسکوائر 500 کوارٹر گلی نمبر 5 میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
سکھن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت 25 سالہ امجد اور 38 سالہ حفیظ کے نام سے کی گئی۔
تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے اور علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو تلاش کر کے ان کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کی شناخت میں مدد مل سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گلستان جوہر میں بھی ڈاکوؤں نے ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔