پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا مقرر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو اسمٰعیلی برادری کا 50ویں روحانی پیشوا مقرر کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کی جانب سے جاری بیان میں اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو اسمٰعیلی برادری کے 50 واں روحانی پیشوا مقرر کر دیا گیا، انہیں پرنس کریم آغا خان نے روایت کے مطابق نامزد کیا تھا۔
12 اکتوبر 1971 کو پیدا ہونے والے شہزادہ رحیم مرحوم آغا خان چہارم اور ان کی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔
پرنس رحیم آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی کئی ایجنسیوں کے بورڈز میں خدمات انجام دیتے ہیں، اور انہوں نے ’اے کے ڈی این‘ کی ماحولیات اور موسمیاتی کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف اسمٰعیلی اسٹڈیز اور اسمٰعیلی کمیونٹی کے سماجی نظم و نسق کے اداروں کے کام کو قریب سے دیکھا۔
واضح رہے کہ اسمعیلی برادری کے روحانی پیشوا اور دنیا بھر میں اپنے ترقیاتی کاموں کے لیے مشہور شہزادہ کریم الحسینی (پرنس کریم آغا خان چہارم) 88 سال کی عمر میں لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔
پرنس کریم آغا خان دنیا کے ڈیڑھ کروڑ اسمٰعیلیوں کے 49ویں امام یا روحانی پیشوا تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روحانی پیشوا عیلی برادری اسم عیلی
پڑھیں:
سید یوسف رضا گیلانی کا اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)قائمقام صدرسید یوسف رضا گیلانی نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور آغا ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور سربراہ پرنس کریم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے، ان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،انہوں نے پسماندہ اور متوسط طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔جاری تعزیتی پیغام میں قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی وفات کا سن کر دل بہت افسردہ ہے۔ قائمقام صدر نے کہاکہ پرنس کریم خان انسانیت سے محبت کرنے والے انسان تھے،پرنس کریم آغا خان کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،پرنس کریم آغا خان نے پسماندہ اور متوسط درجے کے طبقات کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک نے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کی ہیں،پرنس کریم آغا خان نے امن اور برداشت کا درس دیا اور انسانیت کی خدمت کیلئے انکی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستانی قوم پرنس کریم آغا خان کی وفات پر غمزدہ ہے ،پاکستان کی حکومت، عوام اور پارلیمان پرنس کریم آغا خان کے خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہیں۔قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالی سوگواران کو یہ غم برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔آمین