پاکستان اور چین میں انٹیلی جنس شیئرنگ اور سرحدی فورسز کو محفوظ بنانے کےلیے تعاون پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

چینی صدر شی جی پنگ کے عشائیے میں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی اور چینی صدر کے درمیان اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی ہے۔

اس دوران محسن نقوی نے چینی صدر کو چینی شہریوں کی سیکیورٹی اور دہشت گردی کے خلاف مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات سےمتعلق ایک بیان میں کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرنا اعزاز کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیرداخلہ نے بیجنگ میں چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی، جس میں انٹیلی جینس شیئرنگ اورسرحدوں کو پیرا ملٹری فورسز کے لیے محفوظ بنانے سے متعلق تعاون پر گفتگو کی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محسن نقوی چینی صدر

پڑھیں:

صدر مملکت کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات، علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال

BEIJING:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے دورے کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جہاں ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون کے منصوبوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے چین کے عظیم عوامی ایوان میں ملاقات ہوئی اور اس ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، چین کے عظیم عوامی ایوان  میں آمد پر صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال  کیا اور چینی بچوں کے ایک گروپ نے بھی صدر مملکت  کا شان دار استقبال کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر تبادلہ خیال کیا، صدر مملکت اور چینی صدر کی ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں صدور نے دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی بات ہوئی اور بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

صدر مملکت نے چین کے ساتھ سدا بہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا اور دونوں ممالک کے مابین منفرد، آزمودہ اور خصوصی تعلقات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی مثالی ترقی اور خوش حالی چینی قیادت کے وژن اور چین کے عوام کی فعالیت کا مظہر ہے، اس موقع پر صدر مملکت نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت عالمی ترقی میں چین کے گہرے تعاون پر صدر شی جن پنگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت باہمی طور پر سودمند تعاون کے تصور کی روشن مثال ہے، ملاقات کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری 2.0 کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال  کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پاک-چین اقتصاری راہدری سے علاقائی روابط، مشترکہ فوائد اور خوش حالی کو فروغ حاصل ہوگا، ملاقات میں مشترکہ مستقبل کی پاک-چین کمیونٹی مضبوط بنانے کے لیے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت  اور کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت صدر شی جن پنگ کو ایک وژنری رہنما اور پاکستان کے خاص دوست کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ایوان صدر کے مطابق دونوں صدور کے درمیان ملاقات کے بعد مفاہمت کی یادداشتوں  پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا، توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

بعد ازاں صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا  بھی اہتمام کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بیجنگ : وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، انٹیلی جنس شئیرنگ پر اتفاق
  • صدر مملکت کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات، علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات, پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو
  • چینی صدر سے صدر مملکت آصف زرداری کی ملاقات، سی پیک منصوبوں میں تیزی پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کا چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات حاصل کرنے کا فیصلہ
  • پولیس کیلئے ٹیکنالوجی، آلات خریدنا چاہتے ہیں، محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
  • پاکستان اور چین کا انٹیلی جنس شئیرنگ مزید بہتر کرنے پر اتفاق 
  • محسن نقوی اور چینی ہم منصب کی ملاقات، بیجنگ اور وفاقی پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ
  • وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ