کل اپوزیشن کی پہلی میٹنگ تھی، اتحاد تشکیل نہیں پایا، شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
سارا معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری حربہ ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی - فوٹو: فائل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل اپوزیشن کی پہلی میٹنگ تھی اتحاد تشکیل نہیں پایا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کا احتجاج ہے اور 10 فروری کو مولانا کا جلسہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سارا معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری حربہ ہوتا ہے، کل اپوزیشن کی پہلی میٹنگ تھی، اتحاد تشکیل نہیں ہوا۔
اپوزیشن قیادت نے ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ دہرادیااپوزیشن کی سینئرقیادت نے ملک میں از سر نو انتخابات کا مطالبہ دہرادیا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم ایک ادارے کی تباہی کا راستہ ہے، مولانا فضل الرحمان نے چھوٹی خرابی قبول کر کے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اتفاق رائے ہے کہ یہ حکومت ملک کی نمائندہ حکومت نہیں، ملکی مسائل کا حل نئے الیکشن ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے درمیان ملاقات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائےگا، کل بات ہوئی کہ ایک دوسرے کے معاملات پر تحفظات ضرور ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی اپوزیشن کی کہا کہ
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔
یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔
رمضان شوگر ملز کیس:شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فیصلہ محفوظ، 6 فروری کو سنایا جائیگا
مزید :