پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے کا بل اسمبلی میں جمع کروایا ہے، جمشید دستی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
جمشید دستی(فائل فوٹو)۔
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں جمع کروایا ہے۔
مظفرگڑھ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انگریز دور میں پیشے کے لحاظ سے غریب لوگوں کی قومیں بنائی گئی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جمشید دستی سمیت 15افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
جمشید دستی کا کہنا تھا کہ موچی کا کام کرنے والوں کے ریکارڈ میں ذات موچی لکھ دی جاتی ہے، غریب لوگوں کے پیشے کو انکی ذات سے منسلک کرنا توہین آمیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیشے کو کسی شخص کی ذات کیساتھ منسلک کر کے توہین کرنا آئین کے خلاف ہے۔
جمشید دستی کے مطابق بل قومی اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے، آئندہ سیشن میں پیش ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جمشید دستی
پڑھیں:
8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریکِ انصاف یومِ سیاہ منائے گی: عمر ایوب
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریکِ انصاف یومِ سیاہ منائے گی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس حکومت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں یہ مکمل بے اختیار ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اس پر ہم بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کا اختیار مجھے دیا ہوا تھا، حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے فارم 47 کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار تھے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی ہماری جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کراسکی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف میں ہمت نہیں ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں تقریر کریں، ہم نے چمن بارڈر اور پشین میں جلسے کیے، لوگوں نے بانئ پی ٹی آئی کے نعرے لگائے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب ہیں، 18 ایف سی جوان شہید ہوئے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بڑے بڑے سرکاری افسران بغیر سخت سیکورٹی روڈز پر نہیں آسکتے ۔