City 42:
2025-02-05@20:34:13 GMT

پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی جماعت کے پچاسویں امام بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

سٹی42:  پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی جماعت  کے نئے امام ہیں۔ کل پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں پردہ پوشی کر جانے والے اسماعیلی جماعت کے امام  پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اپنے بعد جماعت  کا 50 واں امام نامزد کیا تھا۔

 پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کے انتقال کے فوراً بعد پرنس رحیم آغا خان نے امامت کا منصب سنبھال لیا تھا تاہم اس کا رسمی اعلان امام کی فیملی اور جماعت کے سینئر ممبرز کے سامنے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں آج  کیا گیا۔ انہیں آغا خان پنجم  بھی کہا جائے گا۔

امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا; ٹرمپ کا ایک اور دعویٰ

پرنس  رحیم آغاخان کے ساتھ پرنس کریم آغا خان کے مزید 2 بیٹے علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان اور ایک صاحبزادی زہرا آغا خان ہیں۔

پرنس کریم آغا خان کو 11 جولائی1957 کو امامت کا منسب ملا تھا،  اس وقت ان کی عمر 20 سال تھی۔ پرنس کریم کے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان اسماعیلی تھے۔

Captionشہزادہ رحیم دسمبر 2016 میں مولانا ہزار امام کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں نوجوان شہزادہ عرفان کے لیے سجاوٹ کے ایک عنصر کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ تصویر بشکریہ: دی اسماعیلی۔

پرنس کریم آغا خان نے اپنی امامت کا تمام عرصہ کمیونٹی کی خدمت کرنے اور  پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے میں صرف کیا۔ پرنس کریم آغا خان کے ویژن کو اسماعی؛لی جماعت نے تو اپنا چراغِ راہ بنایا ہی، دوسری کمیونٹیز نے بھی اس سے رہنمائی حاصل کی اور خاطر خواہ فوائد اٹھائے، پاکستان میں سر آغا خان کے ویژن کو لے کر چلنے والی تنظیم آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے بنائے ہوئے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے ماڈل کو بعد مین پاکستان کی حکومت نے بھی ایڈاپٹ کر لیا تھا جس سے پاکستان بھر کے دیہی عوام کی زندگیوں مین بہتری لانے کے نئے راستے کھلے۔ 

کتوں کی لڑائی پر ایک شخص کو تقریبا 500 برس قید کی سزا

آغا خان چہارم اس بات پر زور دیتے رہے تھے کہ اسلام ایک دوسرے سے ہمدردی، برداشت اور انسانی عظمت کا مذہب ہے۔

آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے انہوں نے دنیا کے مختلف خطوں خصوصاً ایشیا اور افریقا میں فلاحی اقدامات کیے۔ یہ اقدامات زیادہ تر تعلیم، صحت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تھے۔

پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کو مختلف ممالک اوریونیورسٹیوں کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزازات اور اعزازی ڈگریوں سے نوازا گیا تھا۔ 

قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح بدست وزیر اعظم ؛شائقین کرکٹ کا داخلہ مفت

انہوں نے پاکستان کی ترقی کےلیے مثالی خدمات انجام دیں۔ ان کی خدمات پر پرنس کریم آغا خان کو نشان پاکستان اور نشان امتیاز  کے اعلی ترین سویلین اعزاز پیش کئے گئے تھے۔

پاکستان سر آغا خان کے لئے زندگی بھر ایک پسندیدہ منزل رہا، پاکستان مین اسماعیلی جماعت کے ارکان کو دیدار کروانے کے لئے وہ اکثر پاکستان کا دورہ کرتے رہتے تھے۔ 

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسماعیلی جماعت غا خان کے جماعت کے

پڑھیں:

نواز شریف کا پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر اظہارِ افسوس

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پرنس کریم آغاخان ایک بین الاقوامی شناخت رکھنے والی محترم شخصیت تھے، جو پاکستان کے حقیقی دوست اور محبت کرنے والے افراد میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ ان کی وفات ہم سب کے لیے ذاتی نقصان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرنس کریم آغاخان نے تعلیم، صحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ دنیا میں امن، اسماعیلی کمیونٹی اور پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نواز شریف نے پرنس کریم آغاخان کے اہلِ خانہ اور اسماعیلی کمیونٹی سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے
  • پرنس کریم آغا خان کے فرزند پرنس رحیم الحسینی اسماعیلی فرقے کے جانشین نامزد
  • پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا مقرر
  • پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے
  • پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد پرنس رحیم الحسینی جانشین نامزد
  • نواز شریف کا پرنس کریم آغاخان کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
  • اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے
  • اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے