ملتان میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام نواں شہر چوک ملتان میں یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے نعرے درج تھے۔ کانفرنس سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی، امیر متحدہ جمعیت اہل حدیث پنجاب علامہ خالد محمود فاروقی، سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ملتان علامہ عنایت اللہ رحمانی، صدر جمیعت اتحاد علما جماعت اسلامی جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان حافظ ابوالحسن، سابق صدر ہائی کورٹ بار ملتان سید اطہر شاہ بخاری، صدر علما و مشائخ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان مفتی زبیر احمد، مدیر جامعہ سعید بن زید لاڑ عبدالمنان عابد، صدر انجمن تاجران اکبر روڈ ملتان ذیشان چغتائی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ 

قاری محمد یعقوب شیخ کا خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی اور ان کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ کشمیر کی آزادی ہی پاکستان کی تکمیل ہے، اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا پاکستان میں امن و استحکام ممکن نہیں۔ عمران لیاقت بھٹی کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کو مسئلہ کشمیر سے دور رکھنے کے لیے ملک میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے لیکن پاکستانی عوام اور افواج پاکستان دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے، بھارت زیادہ دیر کشمیر پہ اپنا ناجائز قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، جنوبی پنجاب کی عوام نے سڑکوں پر نکل کر ثابت کر دیا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دیگر مقررین نے پاکستان کی مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا رہے ہیں۔ کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔ مقررین نے واضح کیا کہ اگر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر نہ کیا گیا، تو خطے میں امن اور ترقی ایک خواب ہی رہے گا۔ بھارت نے کشمیر پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان مرکزی مسلم لیگ رہا ہے

پڑھیں:

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: گواہان کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہو سکی

---فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے روز جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید، شیخ راشد شفیق و دیگر ملزمان، پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، پراسیکیوشن کے مزید 4 گواہان کے بیان قلمبند

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔

استغاثہ کے گواہان کی عدم حاضری کے باعث آج کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

عدالت نے گواہان کو آئندہ تاریخ پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔

بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی ہوئی ہے، استغاثہ کے گواہان موجود نہیں تھے، عدالت نے 2 گواہان، مجسٹریٹ اور مدعیٔ مقدمہ کو طلب کر رکھا تھا۔

وکیل فیصل ملک نے یہ بھی بتایا کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ایک ہی نوعیت کے تمام مقدمات کو یکجا کر کے ایک ساتھ ٹرائل شروع کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان سرزمین سے دہشت گردی کے فروغ پر تشویش ہے، ہنگری وزیر خارجہ
  • اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دے: محسن نقوی
  • مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر، عالمی امن کیلئے قربانی دی: اسحاق ڈار
  • اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے، اسحاق ڈار
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: گواہان کی عدم حاضری کے باعث کارروائی نہ ہو سکی
  • کشمیر ملک کی شہ رگ تھا ہے اور ہمشہ رہے گا : دہشت گردوں کی نسلیں بھی پاکستان‘ بلوچستان کا کچھ نہیں بگا ڑ سکتیں: آرمی چیف
  • ن لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت ہے: عارف سندھیلہ 
  • پاکستان کا دفاع محفوظ ہے، کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا:وزیراعظم
  • دہشت گردی، کثیر الجہت چیلنجز
  • دہشت گردی، بڑا چیلنج