Daily Ausaf:
2025-02-05@20:45:35 GMT

خام تیل کی قیمتوں میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق امریکہ میں اسٹاک کی مقدار میں اضافے اور امریکہ اور چین کے درمیان ممکنہ تجارتی جنگ کے خدشات نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی خام تیل کی برآمدات کو ختم کرنے کی کوششوں کو متوازن کردیا۔

برینٹ کروڈ فیوچر 39 سینٹ یا 0.51 فیصد کی کمی سے 75.81 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔�یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 26 سینٹ یا 0.

36 فیصد کی کمی سے 72.44 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

چین کی جانب سے تیل مائع قدرتی گیس اور کوئلے کی امریکی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ آیا، ڈبلیو ٹی آئی میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی جو 31 دسمبر کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: خام تیل کی

پڑھیں:

داسو ہائیڈرو پاور:عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر نئے قرض کی منظوری

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عالمی بینک کی جانب سے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے ایک ارب ڈالر کے نئے قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت 190.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ زمین کے حصول میں تاخیر، سیکورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کا
پہلا مرحلہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، جس کے بعد دوسرے مرحلے کے بعد منصوبے کی کل پیداوار 4,320 میگاواٹ ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی بینک پہلے ہی 588 ملین ڈالر قرض اور 460 ملین ڈالر کی گارنٹی فراہم کر چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 800 ملین ڈالر بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن اور 200 ملین ڈالر بین الاقوامی بحالی و ترقیاتی بینک کے تحت ملے گا۔ بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے تحت 435 ملین ڈالر صفر سود پر جب کہ 365 ملین ڈالر 5.83 فیصد شرح سود پر دیے جائیں گے۔اسی طرح بین الاقوامی بحالی و ترقیاتی بینک کے تحت 200 ملین ڈالر 6.13 فیصد شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے۔ منصوبہ پہلے 2023-24 میں مکمل ہونا تھا،اب 2027-28 میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ اور چین کے تجارتی تنازعہ کے اثرات، خام تیل کی قیمتوں میں کمی
  • امریکا میں 40ہزار ڈالر مالیت کے انڈوں کی چوری
  • ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ‘کئی دوائیں 200 فیصد مہنگی
  • ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، کئی دوائیں 200 فیصد تک مہنگی
  • جنوری میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح 2.4 فیصد پر آگئی، وزیراعظم
  • رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات‘ درآمدات اور تجارتی خسارہ بڑھ گیا
  • داسو ہائیڈرو پاور:عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر نئے قرض کی منظوری
  • رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات ،درآمدات اور تجارتی خسارہ بڑھ گیا
  • مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں برآمدات میں 1.77 ارب ڈالر کا اضافہ