یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارتی بربریت کو 77 سال گزر گئے حکومت پاکستان کو اب عملی اقدام اٹھانا ہوگا، انڈیا طاقت کی زبان سمجھتا ہے کشمیر کی آزادی کا واحد حل اعلان جہاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک لبیک پاکستان ملتان کے زیراہتمام لبیک بیت المقدس و کشمیر ریلی نکالی گئی، ریلی چوک دولت گیٹ تا چوک گھنٹہ گھر تک نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی امیر فقیر افضل نقشبندی اور سرپرستی ڈویڑنل امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے کی، شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈویڑنل امیر محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، بھارتی ظلم و بربریت کو 77 سال گزر گئے جبکہ ہمارے حکمران اقوام متحدہ کی راہیں تک رہے ہیں، وہ کشمیر لے کر دینگے اقوام متحدہ نے کبھی کشمیر آزاد نہیں کروانا، حکومت پاکستان کو اب عملی اقدام اٹھانا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ انڈیا طاقت کی زبان سمجھتا ہے، کشمیر کی آزادی کا واحد حل اعلان جہاد ہے، ضلعی امیر فقیر افضل نقشبندی نے کہا کہ خالی مذمتیں کرنے سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔ کشمیر کا واحد حل صرف جہاد فی سبیل اللہ ہے، مزید ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر آزادی کشمیر کے لیے عملی قدم اٹھائیں گے، اس موقع پر ڈویڑنل ناظم چوہدری بلال نور رضوی اور معزز علماء کرام، سماجی شخصیات، انجمن تاجران، وکلاء برادری، حلقہ پی پیز کے امراء ناظمین سمیت کثیر تعداد میں یوسی کارکنان نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیر چھین لینگے لبیک کہنے والے ، الجہاد الجہاد لبیک لبیک کے نعرے درج تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیر کے

پڑھیں:

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پر پاکستان سے اظہار تشکر

ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مسلسل حمایت کرنے پر پاکستان کا خیرمقدم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے سے آزادی کے لیے کشمیریوں کی جائز اورحق پر مبنی جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مسلسل حمایت کرنے پر پاکستان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کو بد ترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے، 10 لاکھ سے زائد بھارتی افواج مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی حالت زار کو انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے دیکھے۔ حریت رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، محمد سلیم زرگر، خادم حسین، سید سبط شبیر قمی، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن نجی، عبدالصمد انقلابی، بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، غلام نبی وار، محمد یوسف نقاش، مولانا مصعب ندوی اور دیویندر سنگھ نے سرینگر میں اپنے بیانات میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کے ایک اہم فریق کے طور پر، قومی اور بین الاقوامی سطح پر طویل عرصے سے اس دیرینہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری طاقت کے طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے واحد جمہوری اور پرامن حل کے طور پر حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مسلسل حمایت کے غیر متزلزل عزم پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما بشمول جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ، سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ، سید اعجاز احمد، زاہد اشرف، راجہ خادم حسین، سید گلشن، منظور احمد شاہ، عزیر احمد غزالی، مشتاق الاسلام, عبدالمجید میر اور دیگر نے مظفرآباد میں پریس بریفنگ میں کشمیر کاز کی حمایت کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو یوم تشکر کے طور پر منایا جائے گا تاکہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کا اعتراف کیا جا سکے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دیگر رہنمائوں کنوینر غلام محمد صفی، محمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی، سید یوسف نسیم، الطاف حسین وانی، شیخ عبدالمتین، شمیم شال، میر طاہر مسعود، امتیاز وانی، شیخ یعقوب، الطاف احمد بٹ، زاہد صفی، محمد سلطان بٹ، انجینئر محمود، محمد اشرف ڈار، حسن البنا، سید فیض نقشبندی، عدیل مشتاق، جاوید اقبال، خطیب دائود خان، نثار مرزا، کفایت رضوی، عبدالمجید لون، محمد شفیع ڈار، شیخ ماجد چوہدری شاہین اقبال، مشتاق گیلانی اور منظور ضیا نے اسلام آباد میں جاری اپنے بیانات میں اور کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود جموں و کشمیر سے متعلق پاکستان کا موقف غیر متزلزل ہے اور وہ بین الاقوامی فورموں پر کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ حریت قیادت اور جموں و کشمیر کے عوام نے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں مسلسل حمایت پر پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک آزادی دراصل تکمیل پاکستان کی تحریک ہے، صہیب عمار صدیقی
  • ملتان، یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی 
  • ملتان، جے یو آئی کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں احتجاجی ریلی 
  • لاہور، جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلی، مردہ باد ہندوستان کے نعرے
  • پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، امیر مقام
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں یکجہتی کشمیر کیمپ قائم، کل یکجہتی کشمیر ریلی ہوگی
  • کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پر پاکستان سے اظہار تشکر
  • کشمیر پاکستان کی شہ رگ، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، سید فخر امام
  • 5فروری کو ملک بھرمیں لبیک کشمیر ریلی نکالی جائیں گی، یحییٰ قادری