پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا مقرر
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پرنس کریم کے انتقال کے بعد پرنس رحیم آغا خان پنجم کو اسماعیلی کمیونٹی کا روحانی پیشوا مقرر کردیا گیا۔
اسماعیلی میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں مورثی امام ہیں انہیں پرنس کریم آغا خان نے روایت کے مطابق نامزد کیا تھا۔
12 اکتوبر 1971 کو پیدا ہونے والے شہزادہ رحیم پرنس کریم آغا خان (مرحوم) اور ان کی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔
انہوں نے فلپس اکیڈمی اینڈور سے تعلیم حاصل کی اور 1995 میں براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کے ساتھ گریجویشن کیا۔
شہزادہ رحیم کے دو بیٹے شہزادہ عرفان (پیدائش 2015) اور شہزادہ سنان (پیدائش 2017) ہیں۔
مزید پڑھیں: اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے
پرنس رحیم آغا خان ڈویلمپنٹ نیٹ ورک کی بہت سی ایجنسیوں کے بورڈز میں خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف اسماعیلی اسٹڈیز اورکمیونٹی کے سماجی کاموں میں بھی بڑح چڑھ کر حصہ لے چکے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم خاص طور پر AKDN کی ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے فکر مند ہیں۔
انہوں نے AKDN اور اسماعیلی کمیونٹی کے اداروں کے کام پر بھی مسلسل توجہ دی ہے کہ وہ سب سے زیادہ غربت میں رہنے والوں کی ضروریات کو پورا کریں اور تعلیم، تربیت اور انٹرپرائز کے ذریعے ان کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے
شہزادہ رحیم حکومتی اور بین الاقوامی رہنماؤں سے باقاعدگی سے ملاقات کرتے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسماعیلی کمیونٹی کے
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) نے لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر کو خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے اقدامات کے لیے اپنا باضابطہ برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پیر کو چیمبر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب ’ شی لیڈز - اے ٹریبیوٹ ٹو ویمن’ کے دوران کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس تقریب میں پاکستان بھر کی خواتین کی لچک، طاقت اور نمایاں خدمات کو سراہا گیا، جس میں پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون تھری اسٹار جنرل لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر خان مہمان خصوصی تھیں۔آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو حوصلے، لگن اور رکاوٹوں کو توڑنے کا مظہر قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر نے پاکستان میں خواتین کے لیے ممکنات کی نئی تعریف کی ہے اور وہ امید اور آرزو کی علامت ہیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں، لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر آرمی میڈیکل کور (اے ایم سی) کی کرنل کمانڈنٹ مقرر ہونے والی پہلی خاتون جنرل بنیں۔
اس سے قبل 2020 میں وہ پاکستان کی پہلی خاتون آرمی افسر بنیں. جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔