کراچی:

یونیورسٹی آف لاہور (یو او ایل) نے ایم اے رؤف چیئر لیبارٹری قائم کردی ہے جو سائنسی تحقیق اور اختراع کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ہے اور یو او ایل کے بورڈ آف گورنرز نے مسلم دنیا کے معروف اور سب سے بڑے ایوارڈ "مصطفی(ص) ایوارڈ" ہافتہ ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو بائیو آرگینک اور نیچرل پروڈکٹس کیمسٹری کے شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمت کے اعتراف میں پہلا چیئر ہولڈر مقرر کیا ہے۔

لیبارٹری کا افتتاح معروف چینی سائنسدان اور ماہر تعلیم پروفیسر ژاؤ یوفین نے ایک تقریب کے دوران کیا جس میں یو او ایل کے ریکٹر اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری عالمی سطح پر تسلیم شدہ سائنسدان ہیں، جو COMSTECH (OIC کی سائنسی اور تکنیکی تعاون پر وزارتی سطح کی کمیٹی) کے کوآرڈینیٹر جنرل اور انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (ICCBS) میں ممتاز قومی پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ 

وہ ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز (TWAS) کے نائب صدر (وسطی اور جنوبی ایشیا) سمیت نمایاں عہدوں پر فائز ہیں، اور روایتی میڈیسن ریسرچ کی ترجیحی ترتیب کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ماہر ہیں۔ 

پروفیسر چوہدری نے قدرتی مصنوعات کی کیمسٹری اور صلاحیت سازی کے اقدامات میں اہم کردار ادا کیا ہے، سیکڑوں محققین خصوصاً خواتین کو افریقی ایشیائی خطے میں تربیت دی ہے۔ ان کی کوششوں سے پاکستان، افریقہ، اور وسطی اور جنوبی ایشیا میں کئی تحقیقی مراکز قائم ہوئے۔

وہ متعدد باوقار قومی اور بین الاقوامی اعزازات کے وصول کنندہ ہیں، جن میں ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، اور تمغہ امتیاز صدر پاکستان کی طرف سے دیا گیا، مصطفی (ص) انعام (جومسلم دنیا کے نوبیل انعام سے جانا جاتا ہے)، شیخ زید انٹرنیشنل ایوارڈ برائے روایتی طب، اور چینی حکومت کا دوستی ایوارڈ بھی وہ حاصل کرچکے ہیں۔

 پروفیسر اقبال چوہدری کے پاس ایک متاثر کن تعلیمی پورٹ فولیو ہے، جس میں 1,370 سے زیادہ اشاعتیں ہیں، .

100 سے زیادہ پی ایچ ڈی طلباء نے اپنی تحقیق ان کی نگرانی میں مکمل کی ہے۔ 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اقبال چوہدری یو او ایل

پڑھیں:

سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی، نوٹیفکیشن سب نیوز پر

سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی،ایچ آر ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی سفارش پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران اسلم کو 18سکیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر ترقی مل گئی ہے۔جاری احکامات کے مطابق وہ پہلے گریڈ 17میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے کا بل اسمبلی میں جمع کروایا ہے، جمشید دستی
  • کشمیری عوام اپنے حقِ آزادی کے لیے بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں، وہ دن قریب ہے جب ان کے خواب تعبیر پائیں گے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال
  • کشمیر……………اقبال
  • جامعہ سندھ جامشورو یونیورسٹی میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد
  • حیدرآباد میں تعلیم کی بہتری کیلیے انتظامات اولین ترجیح ہے،پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین
  • 5 فروری کو چنیوٹ بازار سے کچہری چوک تک مارچ کرینگے
  • سندھ کی تاریخ تعلیم و تربیت کے اعتبار سے نمایاں ہے،ڈاکٹر الطاف حسین
  • سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • گریمیز 2025: البم آف دی ایئر کا ایوارڈ کس کے حصے آیا؟