لاہور: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع کے ارکان شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کےمنصوبوں پرغور کیا گیا۔

نواز شریف کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کااشارہ ہے، اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اورسرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمدکی علامت ہے، پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں، مریم نواز وزیراعلیٰ سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سےکام کر رہی ہیں اور اللہ تعالی اُن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اورمحنت سے اُس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھاکہ نوازشریف کی بیٹی ہونے کے ناطے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتی ہوں، مجھ پروزیراعظم شہبازشریف کی مثالی عوامی خدمت کےحوالے سے بھی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب کی رہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے، عوامی خدمت کے معیار اور رفتار سے متعلق ماضی کی روایت آگے بڑھارہےہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کی طرف

پڑھیں:

بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بیساکھی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں، بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے، مجھے خوشی ہے کہ آج دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بیساکھی کی سکھ بھائیوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پچھلے سال کرتار پور میں بیساکھی کے تہوار میں گندم کی کٹائی سے ہونے والی خوشی آج تک نہیں بھول سکی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پہلی مر تبہ پنجاب میں گندم اگانے والے کسان بھائیوں کو ایک ہزار ٹریکٹر مفت دیئے گئے ہیں، پنجاب کے کاشتکار خاص طور پر گندم اگانے والے کسانوں کو اربوں روپے کے بیج، کھاد اور زرعی آلات مہیا کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘مختصر مدت میں منفرد ریکارڈ
  • اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21 ہزار 797 گھر تکمیل کے قریب ہیں: مریم نواز
  • بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • لاہور میں اے آئی یونیورسٹی کا قیام، مستقبل کا تعلیمی منظرنامہ بدل رہا ہے، مریم نواز
  • مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات