Nai Baat:
2025-02-05@19:12:32 GMT
امریکہ اور چین کے تجارتی تنازعہ کے اثرات، خام تیل کی قیمتوں میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
کراچی: امریکہ میں تیل کے ذخائر میں اضافے اور چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تناؤ کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
برینٹ کروڈ فیوچر میں 39 سینٹ (0.51 فیصد) کی کمی کے بعد قیمت 75.81 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 26 سینٹ (0.36 فیصد) کی کمی کے ساتھ 72.44 ڈالر تک پہنچ گیا۔
چین کی جانب سے امریکہ سے تیل، مائع قدرتی گیس اور کوئلے کی درآمدات پر اضافی ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاؤ آیا، جس کے نتیجے میں ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 3 فیصد کمی ہوئی، جو 31 دسمبر کے بعد سب سے کم سطح ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
ملک کا تجارتی خسارہ 13 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء) ملک کا تجارتی خسارہ 13 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملکی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92 کروڑ ڈالرز رہیں۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 ء کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی ہوئی، جنوری میں درآمدات کا حجم 5 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔(جاری ہے)
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں درآمدات 6.95 فیصد بڑھیں اور اس کا حجم 33 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات نے بتایا کہ جنوری 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 17.78 فیصد بڑھا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 5.47 فیصد کم ہوا، جس کے بعد اس کا حجم 2 ارب31 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔