اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاکے انتقال پر عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
سٹی 42 : گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی کےروحانی پیشواپرنس کریم آغاخان کے انتقال پرحکومت نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق6فروری کو صوبےبھرمیں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور کاروباری مراکز بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پرنس کریم آغا خان چوتھے آغا خان تھے جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی۔ وہ نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا تھے بلکہ دنیا بھر میں ترقیاتی کاموں اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے تھے۔
سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک
آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے ذریعے انہوں نے تعلیم، صحت، ثقافت اور معاشی ترقی کے متعدد منصوبے شروع کیے جن کا فائدہ نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی بلکہ وسیع تر معاشروں کو بھی پہنچا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسماعیلی کمیونٹی
پڑھیں:
عاطف اسلم کی فیملی کے ساتھ ریل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار عاطف اسلم نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں لیکن اس بار کسی گانے یا پرفارمنس سے نہیں بلکہ اپنی فیملی کے ہمراہ بنائی گئی دلکش اور جذبات سے بھرپور انسٹاگرام ریل کے ذریعے ہر دلعزیز فنکار نے حال ہی میں اپنی اہلیہ سارا بھروانہ اور بچوں کے ساتھ ایک خوبصورت مقام پر بنائی گئی ریل شیئر کی ہے جس میں وہ حسین سمندر کے کنارے خوشگوار لمحات گزارتے دکھائی دیتے ہیں عاطف اسلم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر بھرپور محبت اور مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نہ صرف ایک باکمال گلوکار ہیں بلکہ ایک شفیق شوہر اور محبت کرنے والے والد بھی ہیں جو اپنے خاندان کے ساتھ جڑے رہنے کو اہمیت دیتے ہیں کچھ عرصہ پہلے تک عاطف اسلم سوشل میڈیا پر بہت کم متحرک نظر آتے تھے لیکن اب جب سے انہوں نے ریلز بنانا شروع کی ہیں وہ نہ صرف نوجوانوں بلکہ ہر عمر کے صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں ان کی مزاحیہ منفرد اور خاندانی اقدار سے بھرپور ویڈیوز مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئی ہیں انسٹاگرام پر ان کے 10.2 ملین سے زائد فالوورز ان کی ہر نئی پوسٹ کا انتظار کرتے ہیں اور خاص طور پر جب وہ اپنی ذاتی زندگی کے حسین لمحات مداحوں سے شیئر کرتے ہیں تو ان کی مقبولیت مزید بڑھ جاتی ہے ان کی حالیہ ریل کو ہزاروں صارفین نے نہ صرف پسند کیا بلکہ محبت بھرے تبصرے بھی کیے جس میں ان کی سادگی عاجزی اور خاندانی وابستگی کو خوب سراہا گیا عاطف اسلم کی یہ کاوش سوشل میڈیا پر ایک مثبت رجحان کو فروغ دینے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس میں وہ اپنی مصروف زندگی کے ساتھ ساتھ خاندان کو ترجیح دے کر ایک خوبصورت مثال قائم کر رہے ہیں