اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا، پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہرکے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھیں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے کچھ ارکان کی جانب سے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارلیمانی پارٹی ارکان پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر کے خلاف عمران خان کو خط لکھیں گے۔

میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں کا بیرسٹر گوہر پر پارٹی مفادات کے برعکس فیصلوں کا الزام ہے جبکہ پارٹی گروپ میں ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے پارلیمانی امور پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر پر تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر امجد خان نے سوالات اٹھائے، ڈاکٹر امجد خان نے صحت کی مفت سہولیات کا بل قائمہ کمیٹی میں پیش کیا تھا اور ارکان کا الزام ہے کہ بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے رکن کے بل کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امجد نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی سے قرارداد پاس کروانے کی کوشش کی، ڈاکٹر امجد آصفہ بھٹو زرداری سمیت ن لیگ قیادت سے بھی بل پر رابطہ کیا تھا تاہم امجد خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرا بل تیار ہوا لیکن پارٹی چیئرمین نے بل کے خلاف آواز بلند کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر پر چنگیز خان کاکڑ کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا، چنگیز خان کاکڑ نے الزام عائد کیا کہ میرا فیصل آباد میں ہائیکورٹ کا بل تھا کہ اپنے ہی چیئرمین نے مخالفت کی، پارٹی کے رکن بل لاتے ہیں اور بیرسٹر گوہر اس کی مخالفت کر دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چنگیز خان کاکڑ کا الزام ہے کہ خط میں بیرسٹر گوہر کے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر امجد خان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری پارٹی کا اندورنی معاملہ ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتا جبکہ چنگیز خان کاکڑ نے کہاکہ بیرسٹر گوہر کے ساتھ ایک بل کے حوالے سے غلط فہمی ہوئی تھی وہ دور ہو گئی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پارلیمانی پارٹی عمران خان کو خط کہ بیرسٹر گوہر ڈاکٹر امجد پی ٹی ا ئی پارٹی کے

پڑھیں:

اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کی بیرسٹر امجد ملک سےاوورسیز کنونشن سینڑ میں ملاقات،پروگرام پر تفصیلی مشاورت

مدینہ منورہ۔ !!  (نمائندہ نوائے وقت )    تارکین وطن پاکستان کا قیمتی اثاثہ دنیا بھر سے سہ روز  کنونشن  اسلام آباد میں جاری۔ اس  موقع  پر  اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کی بیرسٹر امجد ملک سے کنونشن سینڑ  خوش آمدید ملاقاتوں اور مشاورت  اور پروگرام پر مشاورت  کہ کئے دور ھوئے۔ 3 روز کنونشن میں بہت سے پروگرام اور نشتیں ھوں  اور تارکین وطن کی آرا اور تجاویز اور تقاریر پر مبنی رائے پر  ملاقاتوں کے بعد  حکومت ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کرے گی۔ بئرسٹر امجد ملک وائس چیرمین اورسیز کمیشن نے کہا ھے کہ بہت سی تجاویز کو تحریری شکل بنا کر  اعلی حکام کو پیش اور عملداری  تارکین وطن کے مسائل کو خصوصی اہمیت ھوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں گروپنگ نہیں البتہ اختلاف رائے ضرور ہے، بیرسٹر گوہر
  • امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر
  • اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
  • امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے پر پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کی بیرسٹر گوہر پر تنقید
  • امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات، شبلی فراز کی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر کو نہ بلانے پر تنقید
  • اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کی بیرسٹر امجد ملک سےاوورسیز کنونشن سینڑ میں ملاقات،پروگرام پر تفصیلی مشاورت
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت اور اپوزیشن اپنے منشور کے مطابق مسائل حل کرنے میں ناکام، رپورٹ
  • اسپیکر ایاز صادق سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات